پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
سٹی 42: پشین میں عوام کو دیکھ کر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے، عوام نے وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر مسرت کا اظہار کیا۔
میر سرفراز بگٹی نے مقامی افراد سے حال احوال دریافت کیا، روایتی کھیل "بنٹے" کھیلنے والوں کے ساتھ شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے خود بھی بنٹے کھیلنے میں دلچسپی لی۔ عوامی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو اپنے درمیان پاکر لوگوں کا جم غفیر جمع ہوگیا۔
لاہور میں 265 ٹریفک حادثات، 298 افراد زخمی
پشین کے بزرگوں نے روایتی دعاؤں کے ساتھ وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کیا، وزیر اعلیٰ کی اچانک آمد سے پشین کا ماحول خوشی اور جوش میں بدل گیا۔ لوگوں نے میر سرفراز بگٹی کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہا اور بہتری کی تجاویز پیش کیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خانوزئی سمیت صوبے بھر میں کھیلوں کی سرپرستی اور فروغ کے عزم کا اظہار کیا ۔
نوجوانوں نے بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی یوتھ پالیسیوں پر اظہارِ اطمینان کیا، ساتھ ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی شفقت پر نوجوان نہال ہوگئے، اور سیلفیاں بھی بنائیں۔ مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ کی خدمات کو بھرپور سراہا اور پشین کے مسائل سے آگاہ کیا۔
بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق، ڈپٹی کمشنر معطل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی
پڑھیں:
جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھربھی مداخلت کررہے ہیں، سہیل آفریدی
صوبے میں ہرحال میں امن بحال کریں گے، بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کیلئے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے، خطاب
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں۔ ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، عوام کے لیے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے۔پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا چار دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے۔ یہاں پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ جس جوانمردی سے آپ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔ اللہ کی رضا اور عوام کے مفاد کے لیے لڑیں گے تو جیت ہماری ہوگی۔ خیبر پختونخوا میں ہر حال میں امن بحال کریں گے۔ بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں، جدید اسلحہ اور اینٹی ڈرون سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس کو جدید ترین ٹیکنالوجی ہنگامی بنیادوں پر دی جا رہی ہے۔ وسائل کی کمی کو سیکیورٹی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ شہید سول سرونٹس کے اہل خانہ کے لیے خصوصی پالیسی بنائی جائے گی اور افسران کے معاملات میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی، مگر رزلٹ دینا ہوگا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، کسی کو کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ عوام کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنائی گئی ہے۔ سرکاری افسران کی کارکردگی پرفارمنس انڈیکیٹرز سے ناپی جائے گی۔ ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔تقریب میں چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل آف پولیس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز ، صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے افسران، پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ اس موقع پر پولیس اور سول انتظامیہ کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔وزیراعلیٰ نے تقریب میں مزید کہا کہ بد قسمتی سے کچھ لوگوں کا کام سیاست میں نہیں مگر بھر بھی مداخلت کر رہے ہیں ۔ جن لوگوں کا کام انصاف دینا ہوتا ہے وہ نہیں دے پاتے جس سے چیزیں خراب ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، عوام کے لیے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے۔