بلوچستان، کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ، وزیراعلیٰ کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت ایک سو سے زائد افراد نے ہتھیار ڈال دیئے۔
حکام کے مطابق بلوچستان میں مسلح افراد نے ہتھیار پھینک کر پاکستان کا جھنڈا تھام لیا، ریاست پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا، کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے اسلحہ میر آفتاب احمد بگٹی کے حوالے کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کمانڈر اور تمام رہنماؤں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ سوئی ڈیرہ بگٹی میں وڈیرہ نور علی چاکرانی اور سو سے زائد ساتھیوں کا قومی دھارے میں شمولیت کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔
انسداد انتہا پسندی، شائستگی اور دیانت پر سیمینار
انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں نے پاکستان کا پرچم اٹھا کر امن کے سفر کا آغاز کیا، یہ واضح پیغام ہے کہ ریاست نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں ریاست مخالف عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، ہتھیار پھینک کر آئینِ پاکستان تسلیم کرنے والوں کو گلے لگانے کا عمل بھی جاری ہے، جو ریاست کی نرمی کو کمزوری سمجھے گا، اس کا آخری دم تک تعاقب کیا جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بلوچستان کا بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
۔۔فائل فوٹوبلوچستان حکومت نے بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سربراہان اور کمانڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
بی آر جی اور لشکر بلوچستان کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ اور خارجہ کی مدد سے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی میں ملوث مقامی سہولت کاروں اور کالعدم تنظیموں کی قیادت کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف پروانشل ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت بھرپور کارروائی کی جائے گی۔