عوام کے بنیادی مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات ہیں: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوام خوشحال ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ عوام کے بنیادی مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے فیصل آباد سے اسلام آباد جاتے ہوئے ننکانہ صاحب کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اْنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ننکانہ صاحب کے مسائل کو فوری حل کرے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں صرف پیپلزپارٹی ہی پاکستان کی سب سے زیادہ باشعور اور عوامی جماعت ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے آنے والے وزیراعظم ہوں گے۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ عوامی ترقیاتی منصوبوں پر پنجاب حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک پیج پر ہے۔ اس سے قبل لوگوں کی کثیر تعداد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا راستہ روکا۔ گورنر پنجاب لوگوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر گاڑی سے نیچے اتر آئے اور لوگوں میں گھل مل گئے۔ لوگوں نے عوامی گورنر کے نعرے لگائے اور انہیں ننکانہ شہر سے متعلق درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب نے کہا کہ ا نہوں نے
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔