آپ گورنر راج لگائیں، ہم عوامی راج لگائیں گے،محمود اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 4 کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں،سربراہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی دھمکیاں آنا شروع ہوگئی ہیں،جلسے سے خطاب
پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آپ ہمت کرکے گورنر راج لگائیں، ہم عوامی راج لگائیں گے۔کوئٹہ میں عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 4 کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی دھمکیاں آنا شروع ہوگئی ہیں، آپ ہمت کرکے گورنر راج لگائیں، پھر ہم عوامی راج لگائیں گے۔اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے، پی کے میپ نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کے باہمی مسائل عوام کو بٹھا کر حل کریں گے۔محمود اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ ایسی پارلیمنٹ چاہتے ہیں جہاں آئین، قانون اور عوام کے حقوق کی باتیں ہوں۔
.
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: راج لگائیں گورنر راج عوام کے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت نے آئین کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا، ظلم کے ضابطے نہیں مانتے، محمود اچکزئی
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کسی کو گالیاں دینے کے لیے نہیں بنائی۔ ہم ظلم کے ضابطے نہیں مانتے۔
عبدالصمد اچکزئی کی 52ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین تھا جس انداز میں موجودہ حکومت بنائی گئی یہ آئین کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ آور ہوگی۔
مزید پڑھیں: فارم 47 کی مسلط حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان
انہوں نے کہاکہ اسی لیے تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر تحریک تحفظ آئین پاکستان کی بنیاد رکھی، ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔
محمود اچکزئی نے کہاکہ کسی جماعت کے ساتھ مکمل مینڈیٹ بھی ہو تو وہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل نہیں کر سکتی، یہاں تو آئین کا کباڑ خانہ کردیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں عدالتوں کو بند کردیا گیا، ججز استعفے دے رہے ہیں اور ہم سے اس امید کی جا رہی ہے کہ اس حکومت کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں آئین نام کی کوئی چیز موجود نہیں، پی کے میپ اور اس کے دوستوں نے ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے، کیوں کہ ایسا کرنا جہاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پاور شو، ہم نے چوروں کی حکومت کا راستہ روکنا ہے، محمود اچکزئی
محمود اچکزئی نے کہاکہ ہم ظلم کے ضابطے نہیں مانتے، پی کے میپ، تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ہم نے غیر منتخب پارلیمنٹ کو درست نہ کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئین تحریک تحفظ آئین حکومت محمود اچکزئی وی نیوز