ویب ڈیسک : تحریکِ تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نےکہا ہے کہ امن اور انصاف ایک ساتھ جڑے ہیں، جنگ پاگلوں کا کام ہے۔ 

 ایوب  سٹیڈیم کوئٹہ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یہاں کسی کو ایک روپے بھی نہیں دیئے گئے،بلوچستان بھر سے لوگوں نے جلسہ میں شرکت ہے،یہ اتفاق کی سب سے بڑی مثال ہے،اریخ میں لکھا جائے گا کہ عوام نے ایوب سٹیڈیم میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ وطن وسائل سے مالا مال ہے،قرآن پاک میں لکھا ہے کہ اللہ پاک کی کون کون سے نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،اس بات پر دھوکہ نہیں دیا جاسکتا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے،پاکستان ایک سوشل کنٹریکٹ کے تحت چلے گا۔

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

 ان کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے آئین کی بیخ نکال دی ہے،موجود حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں،ہم کسی کو گالی نہیں دیں گے،جنکی اپنی ماں بہنیں ہوں وہ کسی کو گالی نہیں دیتے،خواتین کے بے حرمتی کروگے تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے،ان عدالتوں کو ماننا اور انہیں پھترنا مارنا بھی ہماری کمزوری ہے،امن اور انصاف ایک ساتھ جڑے ہیں،کوئٹہ:جنگ پاگلوں کا کام ہے،ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں،اسلام بھی جنگ کو پسند نہیں کرتا،ہم کسی سے خیرات نہیں مانگ رہے،پاکستان آسمان سے نہیں گرا،یہ پانچ قوموں کا مسکن ہے،قبائلی مسائل کو بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے ،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پشتون علاقوں پر حق حکمرانی یہاں کے عوام کو حاصل ہوگی۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک

 انہوں نے کہا کہ سندھ میں گوداموں سے مہاجرین کا سامان زبردستی تھانے میں منتقل کیا جاتاہے،پاکستان کو اگر بنانا ہے تو یہ طریقہ نہیں ہے،ہر جگہ قتل عام کا بازار گرم کر رکھا ہے،پاکستان میں ایک ووٹ 90 کروڑمیں فروخت ہورہا ہے،ان پیسوں سے کتنے ہسپتال اور کتنی غریبوں کو کھانا کھیلا جاسکتا ہے اگر پاکستان کو چلانا ہے تو یہاں کی قوموں سے بات کی جائے۔ 
سربراہ پی میپ کا کہنا تھا کہ  افغان مہاجرین کی تذلیل کی جارہی ہے ،افغان وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کی جنگ لڑی ہے اور روس کا مقابلہ کیا،،ملک کے دیگر شہروں میں پشتونوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔ وزیر اعلٰی کے پی کے 4  کروڑ عوام کا نمائندہ ہے،انہیں عمران خان سے نہیں ملنے دیا جارہا،آئیں پاکستان کو سنجیدگی سے چلائیں، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی پشتونخونوں کی چوکیدار پارٹی ہے،وردی خوف کی علامت بن چکی ہے،وردی پہن کر اگر سیٹوں کی خرید وفروخت کی جائے تو اس کی عزت نہیں رہتی۔

سول جج سید جہانزیب بخاری نےاستعفی دے دیا

 بلوچستان کے موجودہ سپیکر کو حوالدار اسپیکر ہے،سپیکر بلوچستان اسمبلی نے گورنر بلوچستان کو کہا ہے کہ اس مرتبہ ہماری باری ہے ،اچکزئی صاحب سے کہو کہ کس سیٹ پر کھڑا ہونا ہے؟ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی ہے پاکستان

پڑھیں:

ووٹ کی طاقت سے واپسی اور ترامیم کا خاتمہ کریں گے: بیرسٹر گوہر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کے رہنما اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ان کی جماعت عوام کے ووٹ کی طاقت سے دوبارہ ایوان میں آئے گی اور حالیہ ترامیم کو واپس لینے کے لیے پارلیمانی طریقہ اپنائے گی۔

خطاب کے دوران بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی کبھی پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کرے گی اور نہ ہی ایوان کے تقدس کو پامال کرنے کا سوچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوری عمل کے تسلسل اور پارلیمانی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپوزیشن اور حکومتی اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان میں ایک دوسرے پر الزامات اور چور کہنے کی روایت پہلے بھی رہی ہے، تاہم یہ بات اہم ہے کہ پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح نہ کیا جائے۔

اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے ریمارکس دیے کہ ان کی نظر میں محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں، جس پر بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ محمود اچکزئی ایوان میں قائدِ حزبِ اختلاف کی حیثیت رکھتے ہیں اور اسی طور پر انہیں تسلیم کیا جانا چاہیے

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • کے پی میں گورنر راج لگا تو سڑکوں پر عوامی راج قائم کرینگے، محمود خان اچکزئی
  • عمران خان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے مکمل خوش ہیں,محمود خان اچکزئی کو تحریک کا قائد اور احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کاکہاہے،بہن عظمیٰ خان
  • آپ گورنر راج لگائیں، ہم عوامی راج لگائیں گے، محمود اچکزئی
  • حکومت نے آئین کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا، ظلم کے ضابطے نہیں مانتے، محمود اچکزئی
  • کوئی آپ ساتھ ہے تو ٹھیک ورنہ غدار! کیا یہ جمہوریت ہے؟ بیرسٹر گوہر
  • نیتن یاہو کی معافی اور عالمی انصاف کا بحران
  • یہ جمہوریت ہے؟جوآپ کےساتھ توٹھیک ورنہ غدار،بیرسٹرگوہر
  • ووٹ کی طاقت سے واپسی اور ترامیم کا خاتمہ کریں گے: بیرسٹر گوہر
  • پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کاشف محمود کے بیٹے نے قرآن پاک حفظ کرلیا