عمران خان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے مکمل خوش ہیں,محمود خان اچکزئی کو تحریک کا قائد اور احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کاکہاہے،بہن عظمیٰ خان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا ہے عمران خان نے قوم کو پیغام دیا کہ جب تک آپ غلامی کے مائنڈ سیٹ میں رہیں گے، چینی مافیا، لینڈمافیا، ایکسٹیشن مافیا، مینڈیٹ چور آپ کو غلام بنا کر رکھیں گے، آزادی چاہتے ہیں تو لڑنا پڑے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے تحریک کے قائد محمود خان اچکزئی ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں تحریک انصاف مکمل عملدرآمد کرے , خاص طور پارلیمنٹیرینز احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخسوا سہیل آفریدی سے مکمل خوش ہیں ، ان کے کردار کو بھرپور سراہا ہے ۔ عمران خان نے کہا سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، کچھ مزید پیغامات دیے ہیں وہ انکو الگ سے پہنچاؤں گی۔
ڈاکٹر کاجل اور ان کی شاگرد نوجوان لڑکیوں نے علامہ اقبال کی مشہور نظم”سارے جہاں سے اچھا ہندستان ہمار“پر کلاسیکل رقص کا مظاہرہ کیا
ڈاکٹر عظمیٰ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان این ڈی یو جانے والے پارٹی رہنماؤں پر شدید برہم،بولے جولوگ ہم پر ظلم کررہے ہیں ان کے پاس جانا ناقابل برداشت ہے،یہ لوگ پارٹی کے میر جعفر،میر صادق ہیں وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کےلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔