آپ گورنر راج لگائیں، ہم عوامی راج لگائیں گے، محمود اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
محمود خان اچکزئی۔فوٹو: فائل
پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آپ ہمت کرکے گورنر راج لگائیں، ہم عوامی راج لگائیں گے۔
کوئٹہ میں عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 4 کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی دھمکیاں آنا شروع ہوگئی ہیں، آپ ہمت کرکے گورنر راج لگائیں، پھر ہم عوامی راج لگائیں گے۔
اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے، پی کے میپ نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کے باہمی مسائل عوام کو بٹھا کر حل کریں گے۔
محمود اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ ایسی پارلیمنٹ چاہتے ہیں جہاں آئین، قانون اور عوام کے حقوق کی باتیں ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: راج لگائیں گورنر راج کہا کہ
پڑھیں:
کراچی کے عوام کے مسائل کچھ کم کرنے کی کوشش کریں گے، گورنر سندھ
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے گورنر نے گورنر ہاؤس میں بلا رنگ و نسل کی تفریق کے ساتھ تعلیمی ادارہ قائم کیا ہوا ہے جہاں نوجوانوں کو جدید طرز کی تعلیم دی جارہی ہے اور میں نے گورنر ہاؤس میں پاکستانی پرچم اٹھا کر جئے مہاجر کا نعرہ لگایا، اس ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے اور اسکے ثمرات کراچی اور ملیر کےعوام تک ضرور پہنچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاق سے لڑ کر 40 ارب روپے کا پیکج کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے لیا اور ان پیسوں سے کراچی کے عوام کے مسائل کچھ کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی میں ایک کے بعد ایک نئی جامعات کراچی میں لا رہے ہیں، میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی اور سید مصطفٰی کمال سے گزارش کرونگا کہ ملیر اور سرجانی میں نئی یونیورسٹی اور نئے ہسپتال ملیر اور سرجانی میں کھولے جائیں تاکہ یہاں کے عوام تعلیمی اور صحت کے شعبے کے حوالے سے فائدہ اٹھا سکیں، ایم کیو ایم پاکستان کے گورنر نے گورنر ہاؤس میں بلا رنگ و نسل کی تفریق کے ساتھ تعلیمی ادارہ قائم کیا ہوا ہے جہاں نوجوانوں کو جدید طرز کی تعلیم دی جارہی ہے اور میں نے گورنر ہاؤس میں پاکستانی پرچم اٹھا کر جئے مہاجر کا نعرہ لگایا، اس ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے اور اسکے ثمرات کراچی اور ملیر کے عوام تک ضرور پہنچیں گے۔