اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن شکایات ازالہ میکینزم متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن شکایات ازالہ میکینزم متعارف کروادیا، سائلین اور عوام اب اِی میل اور واٹس ایپ کے ذریعے شکایات درج کروا سکیں گے۔
عدالت نے افسران و اسٹاف کے طرزِ عمل پر شکایات کے لیے خصوصی نظام متعارف کروایا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھجوانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اِی میل ایڈریس اور مخصوص واٹس ایپ نمبر جاری کردیا جبکہ شکایات ازالہ کی تفصیلات عدالت کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق اس کا مقصد شفافیت، جوابدہی اور نظم و ضبط کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنا ہے، عوام کا اعتماد بڑھانے اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے نظام بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی کورٹ
پڑھیں:
جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت
اسلام آباد:جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
جسٹس طارق جہانگیری ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت عالیہ نے ایچ ای سی کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ بغیر کیس کے میرٹس کے ایچ ای سی ریکارڈ طلب کررہے ہیں۔
دورانِ سماعت اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد بار ایسویس ایشن کی جانب سے اس مقدمے میں فریق بننے کی درخواست ہے ، جس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ وہ بعد میں دیکھتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے ایچ ای سی سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔