Jasarat News:
2026-07-24@03:19:24 GMT

سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ: 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT

سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ: 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں بچوں کی سالگرہ کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب ایک اسٹرپ مال میں واقع آئس کریم شاپ پر نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے،  واقعہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً چھ بجے پیش آیا، جب اہلِ خانہ اور بچے ایک نجی تقریب میں مصروف تھے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب اچانک گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھی اور شرکاء میں بھگدڑ مچ گئی لوگ اپنی جان بچانے کے لیے میزوں اور کاونٹرز کے پیچھے چھپنے پر مجبور ہوگئے جبکہ کچھ نے زخمیوں کو فوراً باہر نکال کر مدد کے لیے ایمبولینس کو کال کی،  کئی والدین اپنے بچوں کو اٹھائے خوفزدہ حالت میں روتے ہوئے اسٹرپ مال سے باہر نکلتے دکھائی دیے۔

سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے تصدیق کی کہ فائرنگ کرنے والے ایک سے زیادہ افراد تھے جنہوں نے تقریب کو خاص طور پر نشانہ بنایا یا نہیں، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے،  فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور ابھی تک کسی مشتبہ شخص کی شناخت سامنے نہیں آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر کے فارنزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں جبکہ آس پاس کی دکانوں اور عمارتوں کے سکیورٹی کیمرے بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

ابتدائی بیانات میں پولیس نے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ کمیونٹی کے لیے ایک المناک دن ثابت ہوا ہے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا ہے، جہاں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی رہائشیوں نے واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

امریکی ریاستوں میں اجتماعی فائرنگ کے واقعات پہلے ہی تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں، اور اسٹاکٹن میں پیش آنے والا یہ واقعہ دوبارہ اس مسئلے کو نمایاں کرتا ہے کہ عوامی مقامات، خاندانوں اور بچوں کی تقریبات بھی محفوظ نہیں رہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک