والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا روایتی کھیلوں کی سرگرمی ’کھیڈاں لاہور دیّاں‘ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے حکومتِ پنجاب کے روایتی کھیلوں کے فروغ اور احیاء کے وژن کے تحت تاریخی شالامار باغ میں بھرپور اور رنگا رنگ سرگرمی ’کھیڈاں لاہور دیّاں‘ کا انعقاد کیا۔
اس سرگرمی میں شاندار عوامی شرکت دیکھنے میں آئی، جہاں تقریباً 450 بچوں اور والدین نے روایتی پنجابی کھیلوں کی متنوع سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو پنجاب کی ثقافتی و تفریحی روایات سے جوڑنا اور تاریخی مقامات کو کمیونٹی سرگرمیوں کے لیے پُرکشش جگہوں میں تبدیل کرنا ہے۔
اس سرگرمی میں مختلف روایتی کھیل بھی شامل تھے، جن میں لڈو، کیرم بورڈ، شطرنج، پٹھو گرم، بنتے، لٹو، بوریاں دوڑ، رَسہ کشی، بندر کلا، کلکّی اورکوکلا چھپاکی شامل تھے، جنہوں نے بچوں کو روایتی کھیل کھیلنے کی خوشی کو دوبارہ محسوس کرنے کا موقع فراہم کیا۔
اس موقع کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے معروف بچوں کے ملبوسات کے برانڈ بچہ پارٹی کی جانب سے بچوں میں گفٹ ہیمپرز بھی تقسیم کیے گئے، جس سے سرگرمی کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔
ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نجم الثاقب نے کہا کہ والڈ سٹی آ ف لاہور اتھارٹی، حکومتِ پنجاب کے روایتی کھیلوں کے احیاء کے وژن کو آگے بڑھانے اور نئی نسل کو اپنی ثقافتی جڑوں سے جوڑنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کھیڈاں لاہور دیّاں‘ جیسی سرگرمیوں کے ذریعے ہم بامقصد تفریحی مواقع فراہم کرتے ہوئے پنجاب کے ثقافتی ورثے کا جشن منا رہے ہیں۔
نجم ثاقب کا کہنا تھا کہ ہم بچہ پارٹی کے تعاون کے مشکور ہیں جنہوں نے اس سرگرمی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ف لاہور اتھارٹی والڈ سٹی ا
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا