سیالکوٹ: ہسپتال جاتے ہوئے ایمبولینس میں بچے کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
سیالکوٹ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) ریسکیو 1122 ایمبولینس میں دوران منتقلی بچہ کی پیدائش ہوئی۔ ریسکیو 1122کو حاملہ خاتون کی منتقلی کی کال موصول ہوئی جس پر ریسکیو اہلکار اگوکی کے قصبہ گولو پھولو سے 24 سالہ حاملہ خاتون کو لے کر ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کر رہے تھے، راستہ میں زچگی کا عمل جاری ہو گیا۔ ریکسیو سٹاف نے دونوں ماں اور بیٹے کو باحفاظت ہسپتال منتقل کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔