ہانیہ عامر خواتین کیلئے کیسا معاشرہ چاہتی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سے متعلق اپنے بیان میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ایک ایسے معاشرے کی ضرورت ہے جہاں خواتین اور لڑکیاں خوف کے بغیر کام کر سکیں، تعلیم حاصل کر سکیں اور اپنی آواز بلند کر سکیں۔یو این ویمن ایشیا اور پیسیفک کی ریجنل ڈائریکٹر کرسٹین عرب نے ہانیہ عامر کو پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے محفوظ اور شمولیتی ڈیجیٹل و مالیاتی ماحول کو فروغ دینے کے لیے نیا گڈول امبسڈر مقرر کیا۔اس موقع پر کرسٹین عرب نے ہانیہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اس مشن میں کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔ہانیہ عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آن لائن رویوں کو نئے سرے سے ترتیب دینا ہوگا اور نقصان دہ سماجی اقدار کو چیلنج کرنا ہوگا تاکہ خواتین اور لڑکیاں خوف کے بغیر کام کر سکیں، تعلیم حاصل کر سکیں اور اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔اداکارہ نے کہا کہ بااختیاری کا حقیقی مطلب صرف اس وقت ہے جب حفاظت یقینی ہو، چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن۔یہ تقرری خواتین کے حقوق اور ان کی آن لائن و آف لائن حفاظت کے فروغ کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگی، جس میں ہانیہ عامر اپنا موثر کردار ادا کریں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواتین اور ہانیہ عامر کر سکیں
پڑھیں:
اب باسز اپنے ملازمین کے میسجز پڑھ سکیں گے!
گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں ایک اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے جس کے بعد مالکان ملازمین کے ٹیکسٹ میسجز میں در اندازی کرتے ہوئے انہیں پڑھ سکیں گے۔
آر سی ایس (رِچ آرکائیول کمیونیکیشن سروسز، اینڈرائیڈ کے ایس ایم ایس میسجز کا اپ گریڈڈ ورژن جو تصاویر اور ویڈیوز کو سپورٹ کرتا ہے) میسجز کے لیے یہ نیا فیچر کمپنیز کو ملازمین کے زیر استعمال ڈیوائسز کی نگرانی کرنے کی سہولت دے گا۔
گوگل کا کہنا تھا کہ یہ اپ ڈیٹ مالکان کو بلا تعطل وہ ریکارڈ حاصل کرنے میں مدد دے گی جس سے ملازمین پر نظر رکھی جا سکے گی۔
کمپنیاں اس فیچر کو اندرونی تحقیقات یا ایچ آر تنازعات کی غرض سے تمام بزنس کمیونیکیشنز کی نگرانی کے لیے متعارف کرا سکتی ہیں۔