Islam Times:
2026-07-24@08:22:41 GMT

امریکا، کیلی فورنیا میں دوران تقریب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT

امریکا، کیلی فورنیا میں دوران تقریب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹاکٹن میں فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب لوگ تقریب میں شریک تھے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بینکٹ ہال کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹاکٹن میں فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب لوگ تقریب میں شریک تھے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک ٹارگٹڈ واقعہ ہو سکتا ہے، سکیورٹی اداروں کی تحقیقیات جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق