مدینہ: مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔

ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق مردوں کے لیے زیارت کا وقت شب 2 بجے سے نماز فجر تک اور دن میں 11 بجے سے عشاء تک ہوگا۔

خواتین کے لیے زیارت کا وقت فجر کے بعد سے دن 11 بجے اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

جمعہ کے دن مرد زائرین نماز جمعہ کے بعد سے عشاء تک زیارت کر سکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے یہ وقت فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک محدود رہے گا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے لیے کے بعد

پڑھیں:

مغربی بنگال کے مرشدآباد میں آج ایک نئی بابری مسجد کا سنگ بنیاد

ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ہمایوں کبیر نے کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا، جیسے ہی ہم نے بابری مسجد بنانے کی پہل کی، ایک گروپ رام مندر بنانے چلا گیا، ہم نے انہیں نہیں روکا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں آج ایک نئی "بابری مسجد" کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ 6 دسمبر 1992ء کو ایودھیا میں شہید کی گئی بابری مسجد کے طرز پر اس مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے علاقے کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔ اس مسجد کو "ٹی ایم سی" سے معطل کئے گئے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر بنانے جا رہے ہیں۔ آج کا دن اس لئے بھی کافی حساس ہے کیونکہ 6 دسمبر 1992ء کو بابری مسجد کی شہادت کی سالگرہ ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے حکم کے بعد اب ایودھیا میں اس جگہ پر رام مندر کی تعمیر ہوچکی ہے۔

بابری مسجد کی بنیاد جس جگہ رکھی گئی ہے، اسے ریجی نگر میں چیتیانی کہتے ہیں۔ ابھی 7 بسوا (کٹھا) زمین پر بنیاد رکھی جا رہی ہے، بعد میں پاس میں ہی 25 بیگھہ زمین پر مسجد بنائی جائے  گی۔ حالانکہ ابھی مسجد کا کوئی بلوپرنٹ تیار نہیں ہوا ہے۔ اس میں 2 سے 3 ماہ لگیں گے۔ بابری مسجد کا سنگ بنیاد آج خود رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے رکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس ساتھ ہے اور کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی روک لگانے سے انکار کردیا۔ سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اسٹیج پر موجود لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا، ہمایوں کے چہرے پر بھی مسکان تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی غیر آئینی کام نہیں کررہا ہوں۔

ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ہمایوں کبیر نے کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا، جیسے ہی ہم نے بابری مسجد بنانے کی پہل کی، ایک گروپ رام مندر بنانے چلا گیا، ہم نے انہیں نہیں روکا۔ انہوں نے کہا کہ میرے سر پر ایک کروڑ روپئے کا انعام ہے، اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ وہ اترپردیش یا مدھیہ پردیش سے آئے گا اور کہے گا کہ اینٹیں بجا دے گا تو میں کہتا ہوں کہ تم ہمایوں کبیر کا بال بھی بانکا نہیں کر پاؤ گے۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد بنے گی، اسے کوئی نہیں روک سکتا، یہ مسلمانوں کے وقار کی لڑائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابری مسجد کے آس پاس صرف مسجد ہی نہیں اسپتال، اسکول، ہیلی پیڈ، پارک، ہوٹل سب کچھ بنے گا، جس کا کل بجٹ 300 کروڑ روپئے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لودھراں: مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • مغربی بنگال کے مرشدآباد میں آج ایک نئی بابری مسجد کا سنگ بنیاد
  • بابری مسجد شہادت کی 33ویں برسی، اترپردیش میں آج بھی ہائی الرٹ
  • بابری مسجد کی شہادت کو 33 سال مکمل، زخم آج بھی تازہ
  • روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کیلئے نئے اوقات کا اعلان
  • دین اسلام حضرت ابوطالبؑ کی محنت اور ان کی اولاد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،علامہ ریاض نجفی
  • بھارت میں انتہاپسندوں کے ہاتھوں بابری مسجد کی شہادت کو 33 سال بیت گئے
  • بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہے؛ پاکستان
  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات