قدرتی وسائل پر مقامی آبادی کا پہلا حق، امن و امان پر سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قدرتی وسائل پر مقامی آبادی کا پہلا حق ہے، حکومت سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت میراں بلاک کے شیئرز کی پارٹنر اداروں کو منتقلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر ریاض خان، معاون خصوصی شفیع جان، ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی، ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک، ممبران صوبائی اسمبلی اور متعلقہ حکام شریک تھے۔
مزید پڑھیں: گورنر کے پی کا فیوچر سمٹ سے خطاب، خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کی دعوت
بریفنگ میں بتایا گیا کہ میران بلاک کے 49 فیصد شیئرز او جی ڈی سی ایل کو منتقل کردیے گئے ہیں، جبکہ 51 فیصد شیئرز کے پی او جی سی ایل کے پاس رہیں گے۔
’میران بلاک کنسورشیم کی قیادت او جی ڈی سی ایل کرے گا، جبکہ جی ایچ پی ایل اور پی پی ایل اس کے شراکت دار ہوں گے۔‘
بریفنگ کے مطابق کنسورشیم کے تحت کے پی او جی سی ایل کے 51 فیصد شیئرز کی سرمایہ کاری بھی فراہم کی جائے گی، جس کے نتیجے میں قریباً 22 ارب روپے کی سرمایہ کاری خیبر پختونخوا میں آئی ہے۔ اس معاہدے سے صوبائی حکومت اور کے پی او جی ڈی سی ایل کو 12 ارب روپے کی نمایاں بچت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی تلاش و دریافت کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔
انہوں نے کہاکہ تیل و گیس کی دریافت سے مقامی روزگار، کاروبار اور صنعت کو بھرپور فروغ ملے گا۔ قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے اور تمام فیصلے اسی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ خیبر پختونخوا توانائی کے شعبے میں خود کفالت اور آمدنی کے نئے ذرائع کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ صوبے میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وفاق یا کسی بھی ملک کو خیبرپختونخوا کے وسائل پر قابض ہونے نہیں دیں گے، مولانافضل الرحمان
انہوں نے مزید کہاکہ توانائی کے منصوبوں پر معمول سے ہٹ کر کام جاری ہے اور صوبائی حکومت سرمایہ کاری اور صنعتی شعبے کے فروغ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امن و امان سرمایہ کاری سہیل آفریدی قدرتی وسائل وزیر اعلی خیبرپختونخوا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری سہیل ا فریدی قدرتی وسائل وزیر اعلی خیبرپختونخوا وی نیوز خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سرمایہ کاری کے لیے سی ایل
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔