ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔

ان خیالات کا اظہار  شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں کو بے پناہ سہولتیں میسر ہوں گی۔

جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا

شہباز شریف نے کہا کہ اس منصوبے سے بچے وقت پر اسکول پہنچ سکیں گے، مزدور کارخانوں میں،  وکلا عدالتوں میں پہنچ سکیں گے، غرض یہ کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا مستفید ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے لاہور میں دل کے امراض کا پہلا اسپتال تعمیرا کرایا اور عام آدمی کے لیے ترقیاتی منصوبے تعمیرا کرائے، نوازشریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔

اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا تھا مگر اسموگ میں آج کمی آئی ہے تو اس پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش ملنی چاہیے، یہ تمام کام کوئی چاہے بھی تو اس کو چھپا نہیں سکتا اور مخالف کو بھی ان کاموں کا اقرار کرنا پڑےگا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شہباز شریف شریف نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کی منظوری دے دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت نواز شریف نے کی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ یہ پراجیکٹ گوجرانوالہ کے عوام کا حق ہے اور انہیں یہ سہولت بہت پہلے مل جانی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی اور عوام کو جدید سہولتیں فراہم کرنے پر خوشی ہے۔

اجلاس میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے بتایا کہ یہ تاریخی پراجیکٹ عوام کی سہولت اور شہر کی ترقی کے لیے بنایا جا رہا ہے۔

بریفنگ کے مطابق پراجیکٹ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہوگا اور روزانہ قریباً 51 ہزار مسافر اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: خبردار! حکومت کا عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے والوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ

’منصوبے کے تحت 40 الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائیں گی، جو شہر میں جدید ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کریں گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پنجاب حکومت گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبہ مریم نواز منظوری نواز شریف وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا، آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم شہباز شریف
  • نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے نعرے بازی اور سیاسی شعبدے بازی کو دفن کردیا: شہباز شریف
  • نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا:وزیراعظم
  • نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم
  • نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، اگر ایٹم نہ ہوتا جنگ کے حالات مختلف ہوتے: وزیراعظم
  • نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، وزیراعظم
  • پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا،: وزیراعظم
  • حالیہ ضمنی الیکشن میں کامیابی مریم نواز کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کی منظوری دے دی