سٹی42:   ژوب   میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں تصادم ہو گیا۔ حادثے میں دو مسافر جاں بحق ہو گئے۔ 

 ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس  حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوئے اور   5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

 فیلڈر گاڑی میں سوار تمام افراد پی پی ایچ آئی کے ملازمین ہیں۔ یہ لوگ  پی پی ایچ آئی سٹاف  میں شامل ہیں جو بیسک ہیلتھ یونٹ BHU ضلع شیرانی سے ڈیوٹی کے بعد  ژوب واپس جا رہے تھے۔ 

گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

18 سالہ وی لاگر موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک، سر دھڑ سے جدا ہوگیا

بھارت میں گجرات کے شہر سورت میں خوفناک حادثے میں 18 سالہ وی لاگر جان کی بازی ہار گیا۔ پرنس پٹیل المعروف پی کے آر بلاگر حادثے کے وقت موٹر سائیکل 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ برج سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پرنس موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک پر گرپڑا، موٹر سائیکل سیکڑوں میٹر تک ڈیوائیڈر سے ٹکراتی ہوئی آگے بڑھتی رہی تھی جبکہ پرنس زمین پر کئی بار ٹکراتا رہا، اس خوفناک حادثے میں اس کا سر دھڑ سے جدا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل

پولیس نے جان لیوا حادثے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان اپنی تیز رفتار بائیکنگ ویڈیوز کی وجہ سے نوجوانوں میں مقبول تھے۔ انہوں نے ستمبر میں KTM Duke 390 خریدی تھی جسے اکثر اپنی ویڈیوز میں ’لیلیٰ‘ کے نام سے دکھاتے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ༄ᶦᶰᵈ᭄☠︎M̷O̷N̷S̷T̷E̷R̷ ☠︎࿐ᴮᵒˢˢ (@pkr_blogger__07)

حادثے سے چند روز قبل ایک ویڈیو میں انہوں نے خود کو ’مجنو‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’لیلیٰ‘ سے جنت میں بھی محبت میں مبتلا ہیں۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے اور فلائی اوور کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔

پرنس پٹیل کی والدہ ایک شیلٹر میں رہائش پذیر ہیں اور دودھ بیچ کر گزارا کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
  • خیبر پی کے اور شمالی علاقہ جات کے ذرائع مو اصلات کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کر لئے: علیم خان 
  • افغانستان : گاڑی دریا میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق‘ 2 زخمی
  • وفاق کا کے پی اور شمالی علاقہ جات کے ذرائع مواصلات کی بہتری کے لیے بڑا اقدام
  • آسٹریلیا: گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 افرادہلاک‘ 2 زخمی
  • ٹھٹھہ: ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق
  • شکار پور ؛2 تیز رفتار کاروں  میں خوفناک تصادم ؛5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی 
  • شہرِ قائد کی 20 شاہراہوں پر 2 اور4 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری
  • 18 سالہ وی لاگر موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک، سر دھڑ سے جدا ہوگیا