گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
سٹی42: کاسمو پولیٹن لہور کے بوجھ تلے ہمیشہ دبا رہنے والا لہور کا چھوٹا بھائی گجرانوالا بھی آخر ، بڑے بھائی کے نقشِ قدم پر قدم بڑھا کر"ترقی کر گیا"۔
سی ایم مریم نواز کی مہربانی سے صنعتی ترقی کے ھب hub گوجرانوالہ میں ٹرانسپورٹ سسٹم آ گیا، وہ بھی جدید گرین انرجی بسیں، یعنی آج گوجرانوالہ میں جدید ترین ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز ہوا گیا۔
گوجرانوالہ میں پہلے ماس ٹرانزٹ سسٹم کا رسمی آغاز کرنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف خود اپنی بھتیجی سی ایم مریم نواز کے ساتھ گوجرانوالہ آئے۔ دونوں کا گوجرانوالہ سے پرانا تعلق ہے جو درحقیقت سیاست سے آگے کا تعلق ہے۔
پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے آج گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے مل کر گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ کی تختی سے آرائشی کپڑا ہٹایا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کے مرکز کی تعمیر کے لئے سنہری بیلچے سے کھدائی کر کے سنگ بنیاد رکھا اور یہاں تعمیراتی کام کا عملی آغاز کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی بھتیجی سی ایم مریم نواز کی مختصر عرصہ میں بہت نمایاں نظر آنے لگی عوامی خدمات کو سراہااور مریم کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے روایتی وزیراعظم والے انداز سے بات کرنے کی بجائے گوجرانوالہ کے ساتھ اپنے قلبی تعلق کی نسبت سے بہت کھل ڈھل کر باتیں کیں، انہوں نے گجرانوالے کے کھانوں کو یاد کیا جو بیشتر لہوریوں کی طرح انہیں بھی بے حد مرغوب ہیں۔
لاہور میں 265 ٹریفک حادثات، 298 افراد زخمی
وزیراعلی مریم نے روایتی بیوروکریٹک طریقہ کو نظر انداز کر کے گجرانوالے کے ساتھ اپنی انسیت کے اظہار کے لئے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ پر بریفنگ خود دی۔
وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی تقریب میں آمد پر گوجرانوالہ کے عوام بہت خوش ہیں، ڈیڑھ ملین سے زیادہ پرستارروں میں سے کچھ کو ہی آج کی خاص تقریب میں آ کر پی ایم شہباز شریف اور سی ایم مریم نواز کو اپنے نعروں کا بلند آہنگ سنانے کا موقع ملا۔ سب حاضرین نے مریم نواز اور شہباز شریف کی آمد پر پرجوش نعرے لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کے آغاز پر گوجرانوالہ کے عوام کا جوش وخروش دیکھنے کے لائق ہے۔
تقریب گاہ کے داخلی راستوں کو خوبصورت سٹیمرز۔ پینا فلیکس سے سجایا گیا ۔ اس تقریب میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے بارے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
تقریب گاہ میں رکھا گیا گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا خوبصورت تھری ڈی ماڈل بھی شرکا کی توجہ کا مرکز رہا۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں گوجرانوالہ سے منتخب ارکان اسمبلی اور وزراء کے ساتھ مسلم لیگ نون کے تمام مقامی رہنما اور سرگرم کارکن بھی شریک تھے۔
بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق، ڈپٹی کمشنر معطل
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم
سی ایم مریم نواز کی مساعی سے گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس سروس ماس ٹرانزٹ سسٹم کے آغاز سے پہلے ہی چل رہی ہے جس میں وزیر آباد اور گوجرانوالہ کو ملانے والا نیا روٹ بھی شامل ہے۔ یہ بسیں ماحول دوست ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کے ایک بڑے صوبائی اقدام کا حصہ ہیں اور مرکزی گوجرانوالہ میٹرو بس سسٹم کے لیے فیڈر سروسز کے طور پر کام کریں گی۔ اس سروس کا مقصد وائی فائی، چارجنگ پورٹس، اور بہتر حفاظتی اقدامات جیسی خصوصیات کے ساتھ جدید، سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔
سروس کا آغاز: یہ سروس ستمبر 2025 میں شروع کی گئی تھی، جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیر آباد تا گوجرانوالہ روٹ کا افتتاح کیا تھا۔
فیڈر سروس: یہ الیکٹرک بسیں مقامی علاقوں کو مرکزی گوجرانوالہ میٹرو بس سروس سے جوڑیں گی۔
راستے: ابتدائی روٹ وزیر آباد کو گوجرانوالہ سے جوڑتا ہے، دوسرے راستوں کے ساتھ عوامی سفر کی ضروریات کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے۔
فلیٹ اور فنڈنگ: گوجرانوالہ ڈویژن کو 206 الیکٹرک بسیں ملنے والی ہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، جس میں انفراسٹرکچر کو چارج کرنے کے لیے 7.
سہولیات: مریم نواز کی بھیجی ہوئی بسیں جی پی ایس ٹریکنگ، وائی فائی، یو ایس بی چارجنگ پورٹس، سرویلنس کیمرے اور رسائی کے لیے ریمپ سے لیس ہیں۔
کرایوں: کچھ راستوں پر کرایوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر، وزیرآباد تا گکھڑمنڈی کا کرایہ 200 روپے سے کم کر کے 20 روپے کر دیا گیا۔
انفراسٹرکچر: واٹر کولر اور پنکھے جیسی سہولیات کے ساتھ وقف بس اسٹاپ تیار کیے جا رہے ہیں۔
نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا؛ شہباز شریف
گوجرانوالہ کو 2026 میں206 بسیں ملیں گی
گوجرانوالہ ڈویژن کو 206 الیکٹرک بسیں موصول ہونے والی ہیں جو گوجرانوالہ میٹرو بس سروس کے لیے فیڈر بسوں کے طور پر کام کریں گی۔ یہ بسیں پنجاب بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کے ایک بڑے اقدام کا حصہ ہوں گی۔ توقع ہے کہ بسیں ستمبر 2025 تک پہنچ جائیں گی۔
مزید تفصیلی بریک ڈاؤن یوں ہے:
بسوں کی تعداد: گوجرانوالہ ڈویژن میں 206 الیکٹرک بسیں تعینات کی جائیں گی۔
فیڈر بسیں: یہ بسیں گوجرانوالہ میٹرو بس سسٹم کے لیے فیڈر سروسز کے طور پر کام کریں گی۔
روٹ: بسیں ڈویژن کے اندر مختلف روٹس پر چلیں گی، مختلف علاقوں کو مین میٹرو بس لائن سے جوڑیں گی۔
فنڈنگ: پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے 16 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
چارجنگ انفراسٹرکچر: پورے خطے میں چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر 7.5 بلین روپے خرچ کیے جائیں گے۔
بسوں کی خریداری: بقیہ 8.5 ارب روپے الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
ڈلیوری ٹائم لائن: بسوں کے ستمبر 2025 میں پہنچنے کی توقع ہے۔
گوجرانوالہ کا حصہ: گوجرانوالہ ضلع کو تقریباً 88 بسیں ملنے کی توقع ہے۔
بی آر ٹی سسٹم: گوجرانوالہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پراجیکٹ بھی جاری ہے، جس میں راہوالی سے ایمن آباد تک 22 کلومیٹر طویل روٹ ہے، جس میں 28 اسٹیشنز اور 80 فیڈر بسیں ہیں۔
سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ: بی آر ٹی کوریڈور کے لیے سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سلوشنز تیار کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم گوجرانوالہ میٹرو بس وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہبازشریف ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سی ایم مریم نواز شہباز شریف اور الیکٹرک بسیں الیکٹرک بس کے طور پر بسوں کی کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، وزیراعظم
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔
گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔
جیونیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں کو بے پناہ سہولتیں میسر ہوں گی۔
عمران خان کو اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں اور مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی: عطا تارڑ
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے بچے وقت پر اسکول پہنچ سکیں گے، مزدور کارخانوں میں، وکلا عدالتوں میں پہنچ سکیں گے، غرض یہ کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا مستفید ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے لاہور میں دل کے امراض کا پہلا اسپتال تعمیرا کرایا اور عام آدمی کے لیے ترقیاتی منصوبے تعمیرا کرائے، نوازشریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔
شرکاء سے مخاطب ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا تھا مگر اسموگ میں آج کمی آئی ہے تو اس پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش ملنی چاہیے، یہ تمام کام کوئی چاہے بھی تو اس کو چھپا نہیں سکتا اور مخالف کو بھی ان کاموں کا اقرار کرنا پڑےگا۔
علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
مزید :