دوران زچگی انتقال کرنے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم کے آخری وی لاگ نے نئی بحث چھیڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم دورانِ زچگی انتقال کر گئیں، ان کی وفات نے سوشل میڈیا پر گہرے افسوس اور صدمے کی فضا پیدا کر دی ہے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے آخری وی لاگ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
پیاری مریم کے آخری وی لاگ کے مختلف کلپس سوشل میٖڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان ویڈیوز میں وہ اپنے حمل کے روزمرہ معمولات، بچوں کے لیے کی جانے والی خریداری اور اپنے گھر والوں کی خوشی کے بارے میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ٹک ٹاکر پیاری مریم نے ایک وی لاگ میں بتایا تھا کہ وہ ہر تفصیل اپنے مداحوں سے اس لیے شیئر کرتی ہیں تاکہ لوگ ان کی اور ان کے آنے والے بچوں کی خوشحالی کے لیے دعا کریں۔
مریم اور ان کے شوہر نے کئی مواقع پر والدین بننے کی خوشی کا اظہار کیا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ زچگی کا مرحلہ بخیر و خوبی گزر جائے گا۔ تاہم ان کی اچانک موت نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو شدید غمزدہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ مسلسل نمائش اور ہر چیز کو عوام کے ساتھ شیئر کرنے کی وجہ سے وہ نظر بد کا شکار ہوئیں۔ بہت سے افراد نے لکھا کہ جو لوگ شہرت میں ہوتے ہیں وہ ہمیشہ مثبت نظر کا سامنا نہیں کرتے اور ان کے خیال میں یہی ان کی وفات کی وجہ بنی۔ تقریباً تمام صارفین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مریم کی موت نظر بد کی وجہ سے ہوئی، اگرچہ اس بارے میں کوئی تصدیق موجود نہیں۔
ایک مداح نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کون جانتا تھا کہ وہ پھر کبھی یہ خوشیاں نہیں دیکھ پائے گی۔ اس نے مریم کی مغفرت اور خاندان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔ ایک اور صارف نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
پیاری مریم کی وفات نے انٹرنیٹ پر سوگ کی کیفیت پیدا کر دی ہے اور لوگ ان کی یاد میں نہ صرف تعزیتی پیغامات لکھ رہے ہیں بلکہ ان کے آخری لمحات اور وی لاگز کے بارے میں بھی گفتگو کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیاری مریم سوشل میڈیا کے آخری
پڑھیں:
معین خان کیلئے دعائے مغفرت، فیک نیوز پر سندھ اسمبلی میں دلچسپ صورتحال
کراچی:سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صابر قائمخانی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہ پر یقین کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر معین خان کے انتقال پر مغفرت کی دعا کی درخواست کردی۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر اویس قادر شاہ کر رہے تھے۔ انہوں نے فوراً رکن اسمبلی کو بتایا کہ یہ خبر غلط ہے اور سوشل میڈیا کی فیک نیوز ہے۔ دیگر اراکین نے بھی صابر قائمخانی کو روکا جس پر انہوں نے کھڑے ہوکر معذرت کی۔
واضح رہے کہ 2 دسمبر کو حیدرآباد کے سینئر کرکٹر 65 سالہ معین خان راجپوت کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر غلط طور پر 1992 ورلڈ کپ کے ہیرو اور سابق وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان کے انتقال کی افواہ پھیل گئی تھی۔ اس غلط خبر نے دنیا بھر میں معین خان کے اہلخانہ، دوستوں اور مداحوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
معین خان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے خبر چلانا افسوسناک ہے، اس سے انہیں اور ان کے چاہنے والوں کو غیر ضروری اذیت اٹھانا پڑی۔