فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر معین خان کے انتقال کی جعلی خبروں پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر قائمخانی نے مغفرت کی دعا کی درخواست کر ڈالی۔

ایوان میں موجود ارکان نے فوری طور پر انہیں روکتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر معین خان کے انتقال کی خبر غلط ہے۔

کرکٹر معین خان کے انتقال کی خبر پھیلنے سے اہل خانہ دوست پریشان

کراچی منگل کی دو پہر اچانک سابق کپتان معین خان کے.

..

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق کپتان 54 سالہ معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر گردش کی جس پر معین خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

حقیقت میں حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 65 سال کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کا انتقال ہوا تھا لیکن سوشل میڈیا پر معین راجپوت کے بجائے ٹیسٹ کرکٹر معین خان کی تصویر شیئر کئی گئی۔ 

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: معین خان کے انتقال کی کرکٹر معین خان

پڑھیں:

زچگی کے دوران انتقال کرنے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم کے جڑواں بچوں کی حالت خطرے سے باہر

اپنے منفرد کانٹینٹ کی وجہ سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم دوران زچگی انتقال کرگئیں تاہم ان کے دونوں بچوں حالت خطرے سے باہر ہے۔

پیاری مریم کے شوہر احسن علی نے اہلیہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئیں تھیں۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور انفلوئنسر غمزدہ ہوئے جنہوں نے پیاری مریم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلیے دعا کی۔

اس کے بعد اُن کے بچوں سے متعلق افواہیں پھیل رہی تھیں کہ اس دوران پیاری مریم کے شوہر احسن نے بتایا کہ اُن کے ہاں دو لڑکوں کی پیدائش ہوئی اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ مریم کی مغفرت کیلیے دعا کریں اور بچوں کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

متعلقہ مضامین

  • معین خان کے انتقال کی جعلی خبر پر ایم کیو ایم رہنما کی دعائے مغفرت کی درخواست، ویڈیو وائرل
  • معین خان کیلئے دعائے مغفرت، فیک نیوز پر سندھ اسمبلی میں دلچسپ صورتحال
  • زچگی کے دوران انتقال کرنے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم کے جڑواں بچوں کی حالت خطرے سے باہر
  • سوشل میڈیا پر معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل
  • میں بالکل صحت مند اور خیریت سے ہوں: معین خان نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی
  • انگلینڈ کے سابق کرکٹر روبن اسمتھ انتقال کر گئے
  • انگلینڈ کے نامور سابق کرکٹر اچانک انتقال کرگئے
  • سابق کرکٹر معین خان کی موت کی افواہیں بے بنیاد، ویڈیو پیغام میں تردید کردی
  • سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے، انتقال کی جھوٹی خبر وائرل