یوم ثقافت پر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ اس انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جو ہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم ثقافتِ سندھ کے موقع پر سندھ کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک روشن و خوش رنگ پھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین اور مضبوط تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے، جس کی دانائی، سخاوت اور انسان دوستی نسل در نسل دلوں کو روشن کرتی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ اس انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جو ہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی آئی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہر وفاقی اکائی کی ثقافتی شناخت کے تحفظ، احترام اور جشن کے پختہ عزم کو دہراتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی ثقافتی ترقی کو فروغ دینے، درخشاں روایات کے تسلسل اور اس امر کو یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی کہ ثقافتی وقار اور قومی ترقی ساتھ ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ سندھ

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری نے 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے اور سندھ کے لیے اس کی میزبانی فخر کا موقع ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ملک خصوصاً سندھ کے نوجوانوں کو مثبت ماحول میسر ہے۔ انہوں نے کہا، “نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور امید ہے کہ یہی نوجوان کل عالمی سطح پر تمغے جیت کر لائیں گے۔ یہاں موجود تمام ایتھلیٹس 35ویں قومی گیمز کا بھرپور لطف اٹھائیں، اور ملک بھر سے آئے مہمانوں کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔”
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35ویں نیشنل گیمز کا کراچی میں شاندار آغاز خوش آئند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 10 ہزار ایتھلیٹس اس قومی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں اور کراچی کے 24 مقامات پر 31 مختلف اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے یاد دلایا کہ 1948ء میں قائداعظم محمد علی جناح نے پہلے نیشنل گیمز کا افتتاح کیا تھا اور 2025ء میں 35 ویں نیشنل گیمز کی میزبانی سندھ کے لیے فخر کا موقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک خوش رنگ پھول ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • کراچی، بلاول بھٹو زرداری نے 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا
  • بلاول بھٹو زرداری نے 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا
  • سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دیں، ہدف سے زائد جمع کر سکتے ہیں: بلاول
  • بدین ،حاجی جونیجو ہائی سیکنڈری اسکول میںسندھی ثقافت منایا گیا
  • چیئرمین بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں
  • وفاق کی مشکلات دور کرنے کے لیے ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو کا 18ویں ترمیم سے دستبردار ہونے سے انکار
  • چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 7 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے
  • پیپلز پارٹی پنجاب، ضلعی تنظیموں کا اعلان کیوں نہ کرسکی؟