نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتا ہے؛ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
سٹی 42 : سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کا آغاز دو دہائیوں کے طویل وقفہ کے بعد دوبارہ کراچی میں منعقد کیے گئے ہیں، ہمیں دیگر صوبوں ، علاقوں اور محکموں کے کھلاڑیوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے، نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتاہے۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ محترم جناب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب،وزیر کھیل ، صوبائی اسمبلی و کابینہ اراکین ،صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ، معزز مہمانان گرامی،منتظمین، کھلاڑیوں اور خواتین و حضرات ،السلام علیکم، آج پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کی خوبصورتی جھلک رہی ہے، یہ ہمارا میگا ایونٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، آپ سب نے اس مقام تک پہنچنے میں بے پناہ محنت کی ہوگی، یہ نہ صرف سندھ حکومت بلکہ صوبے کے تمام لوگوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیشنل گیمز کا آغاز دو دہائیوں کے طویل وقفہ کے بعد دوبارہ کراچی میں منعقد کیے گئے ہیں، ہمیں دیگر صوبوں ، علاقوں اور محکموں کے کھلاڑیوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی عظیم ثقافت میں یہاں کی مہمان نوازی نمایاں ہے۔ نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتاہے، نیشنل گیمز تمام صوبوں کے اتحاد کی نمائندگی کرتاہے۔ ملک بھر سے کھلاڑی اس ایونٹ میں حصہ لیتے ہیں، ہم اس نیشنل گیمز کو ایک یادگار لمحے میں بدل دیں گے۔
اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے 24 مقامات پر 32 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے ہیں، جن میں تقریباً 10,000 کھلاڑی حصہ لیں گے، نیشنل گیمز کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، کراچی میں نیشنل گیمز کے انعقاد پر محکمہ کھیل اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی انتھک کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ سب کی موجودگی نے گیمز کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے ہیں، آپ پاکستان کا فخر ہیں، جیت ہار کھیل کا حصہ ہے۔
قائد اعظم ٹرافی کا فائنل؛ کراچی بلوز نے 218 رنز سے سیالکوٹ کو مات دیدی
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ آپ سب اپنے صوبہ اور محکمہ کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے، آپ نہ صرف اپنے علاقے یا محکمے کی نمائندگی کررہے ہو بلکہ آپ پورےپاکستان کی نمائندگی کررہے ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تہہ دل سے مشکور ہوں، چیئرمین صاحب نے بطورِمہمان خصوصی ہماری دعوت قبول کرکے ہمیں عزت و شرف بخشا، حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر کارفرما ہے۔ چیئرمین صاحب کی موجودگی پاکستان کے نوجوانوں سے محبت کی واضح دلیل ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے ہر نوجوان کو ابھرتا اور خود مختار دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان پائندہ باد
Currency Exchange Rate Friday December 05, 2025
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نیشنل گیمز ایونٹ میں وزیر اعلی
پڑھیں:
سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو بائی پاس کرکے وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ، پی اے سی سیکریٹری برطرف
سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو بائی پاس کرکے وزیر اعلیٰ سندھ سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اسٹاف کے لیے خصوصی اعزازیہ منظور کرانے پر پی اے سی کے سیکریٹری محمد خان رند کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان کی جگہ ایک اور سینئر افسر حسن شاہ کو سیکریٹری پی اے سی کے عہدے پر مقرر کیا لیکن چیئرمین پی اے سی نثار احمد کھوڑو نے نئے سیکریٹری کو قبول کرنے سے انکار کردیا، جس کے باعث پبلک اکائونٹس کمیٹی کے آخری اجلاس کے دوران سیکریٹری کی نشست خالی رہی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نثار کھوڑو کی سفارش پر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے 30 ملازمین کے لیے خصوصی اعزازیہ منظور کیا، ان میں تین ملازمین کے لیے 10 بنیادی تنخواہیں اور بقیہ کے لیے 5 بنیادی تنخواہیں دینے کی منظوری دی گئی۔
پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سابق سیکریٹری محمد خان رند پہلی کیٹیگری والے تین ملازمین میں شامل تھے۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو کے مطابق موجودہ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے مختصر مدت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سندھ کو 26 ارب روپے کی رقم وصول کرکے دی ہے جس میں سیکریٹری کمیٹی کا اہم کردار رہا ہے۔
چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نثار احمد کھوڑو نے سابق سیکریٹری کو ہٹانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کو خط لکھ کر انہیں واپس اپنے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست کی، تاہم آخری اطلاعات تک اسپیکر نے نثار کھوڑو کے خط کا جواب نہیں دیا۔
سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے محمد خان رند کو جاری کردہ شو کاز نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ وہ اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازم ہیں اور اسپیکر اور سیکریٹری سندھ اسمبلی کے ماتحت ہیں، اس بنا پر وہ انہیں بائی پاس کرکے کسی سے براہ راست خط وکتابت نہیں کر سکتے۔