اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور ان کا فوکس ڈائمنڈ لیگ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز پر ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا کہ نیشنل گیمز سے پاکستان کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اسپورٹس کی صورتحال پہلے سے بہتر ہو گئی ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس بار ایتھلیٹکس کے ہر ایونٹ میں اچھا ٹیلنٹ ابھرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا گیا، کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ

اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے مزید کہا کہ یہی ٹیلنٹ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کرے گا، صورتحال اچھی ہے اس لیے بڑی تعداد میں ایتھلیٹس نیشنل گیمز میں شریک ہیں۔

ارشد ندیم نے کہا کہ نیشنل گیمز میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو نیشنل کیمپ میں شامل کیا جائے گا، اگلے سال پاکستان میں کئی ایونٹس ہیں جن میں ان پلیئرز کو موقع مل سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز میں لازمی نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور خود بھی اگر فٹ رہے تو ریکارڈ تھرو کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل گیمز کی گولڈ میڈلسٹ 2 خواتین سمیت 5 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آئے

ارشد ندیم نے کہا کہ ہر بار ان کا ارادہ یہی ہوتا ہے کہ پچھلی پرفارمنس سے بہتر کھیلیں، اس سال انجری کے باوجود بھی انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور اب وہ مکمل فٹ ہیں۔

اس سے قبل ارشد ندیم نے جیولین تھرو پھینک کر نیشنل گیمز کا آغاز کیا، وہ پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے میدان میں داخل ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ارشد ندیم جیولین تھرو نیشنل گیمز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جیولین تھرو نیشنل گیمز ارشد ندیم نے کہا نیشنل گیمز کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح

18 برس کے بعد سندھ کی میزبانی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔تقریب میں بلاول بھٹو زرداری مہمان خصوصی تھے،تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری صوبائی وزرا، اعلی حکام معروف کھلاڑی،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدے دار بھی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 18 سال کے بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا ایک اعزاز ہے، گیمز میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے جمع ہوئے ہیں، یہ قومی یکجہتی کا بہترین مظاہرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، ملک اور قوم کی ترقی میں یہ نوجوان اہم کردار ادا کریں گے، نیشنل گیمز کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ سندھ کی پرتپاک میزبانی سے لطف اندوز ہوں گے اور کھیلوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان  بھر سے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید  کہتے ہیں،سندھ  کی عظیم ثقافت میں یہاں کی مہمان نوازی نمایاں ہے۔نیشنل گیمز تمام صوبوں کے اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں. ہار جیت کھیل کا حصہ ہیں، امید ہے کہ کھلاڑی وقار کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے۔ حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن  پر کارفرما ہے۔

صوبائی وزیر کھیل اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر نے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے استقبالی کلمات ادا کیے۔انہوں نے گیمز کے شایان شان انعقاد کے لیے بہترین انتظامات کرنے کا اعادہ  کیا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے اولمپک تحریک کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

مہمان خصوصی نے گیمز میں شریک دستوں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے مارچ پاسٹ کے بعد سلامی لی،سندھ کے نوجوان ایتھلیٹ محمد زبیر منیر اور ماہ نور فاطمہ نے کھلاڑیوں کی جانب سے حلف لیا۔

بعد ازاں پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ اولمپین ارشد ندیم نے سابق ہاکی کپتان اولمپین اصلاح الدین اور دیگر کے ہمراہ تالیوں کی گونج میں اولمپک مشعل روشن کی۔

مہمان خصوصی نے باضابطہ طور پہ نیشنل گیمز کے آغاز کا اعلان کیا۔ افتتاحی تقریب میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ و طالبات  مختلف انکلوژر میں موجود تھے۔ خصوصی افراد کے لیے بھی ایک الگ انکلوژر بنایا گیا تھا۔

تقریب میں مختلف نمائشی کھیلوں کے مقابلے پیش کیے گئے جسمانی مہارتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیا، میوزیکل کنسرٹ میں نامور گلوکار حزیقہ کیانی اور علی ظفر نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہواْ

واضح رہے کہ  نیشنل گیمز میں کراچی کے 26 مقامات پر 32 کھیلوں کے مقابلوں میں14 دستوں کے 11 ہزار کے لگ بھگ کھلاڑی آفیشلز اور مہمان شریک ہیں،  13 دسمبر تک جاری رہنے والے گیمز کیب اختتامی تقریب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح
  • حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر کار فرما ہے، مراد علی شاہ
  • کراچی میں 2 دہائیوں بعد 35 ویں قومی کھیلوں کا افتتاح
  • نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتا ہے؛ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ
  • کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا گیا
  • کراچی: صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اولپمئن ارشد ندیم کو سوینئر پیش کررہے ہیں
  • 18 سال بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا خوش آئند : اولمپئن ارشد ندیم
  • 18 سال بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا خوش آئند ہے: اولمپئن ارشد ندیم
  • کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں کا آغاز