حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر کار فرما ہے، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل گیمز کا دو دہائیوں بعد کراچی میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر کار فرما ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کی خوبصورتی جھلک رہی ہے، یہ ہمارا میگا ایونٹ ہے اور میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آپ سب نے اس مقام تک پہنچنے میں بے پناہ محنت کی ہوگی، یہ نہ صرف حکومت سندھ بلکہ صوبے کے تمام لوگوں کے لیے باعث فخر ہے، نیشنل گیمز دو دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ کراچی میں منعقد کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دیگر صوبوں، علاقوں اور محکموں کے کھلاڑیوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے، سندھ کی عظیم ثقافت میں یہاں کی مہمان نوازی نمایاں ہے، نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیشنل گیمز تمام صوبوں کے اتحاد کی نمائندگی کرتا ہے، ملک بھر سے کھلاڑی اس ایونٹ میں حصہ لیتے ہیں، ہم اس نیشنل گیمز کو ایک یادگار لمحے میں بدل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے 24 مقامات پر 32 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے ہیں، جن میں تقریباً 10 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔
نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، امید ہے کہ آپ سب اپنے صوبے اور محکمے کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے، آپ نہ صرف اپنے علاقے یا محکمے کی نمائندگی کر رہے ہیں بلکہ آپ پورے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر کار فرما ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی پاکستان کے نوجوانوں سے محبت کی واضح دلیل ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے ہر نوجوان کو ابھرتا اور خود مختار دیکھنا چاہتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیشنل گیمز حکومت سندھ نے کہا کہ
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔