سندھ میں بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
آئی جی سندھ نے اس اقدام کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کیلئے انتہائی ضروری قرار دیا ہے اور تمام متعلقہ افسران کو اس مراسلے کو فوری طور پر عملدرآمد کرنے کی ہدات کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے سلسلے میں آئی جی سندھ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سکھر، لارکانہ، حیدر آباد، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، حیدرآباد ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی اے وی ایل سی کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ حالیہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے صوبے بھر میں بڑی تعداد میں گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹس سڑکوں پر رواں دواں ہیں، جبکہ متعدد ڈرائیور بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلا رہے ہیں، تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ ایسی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کی جائے اور موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور قانون کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کیلئے سڑکوں پر چلنے والی ایسی گاڑیوں کے خلاف ایک جامع کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔
مراسلے میں تمام یونٹس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے تک رینج وائز اور ڈسٹرکٹ وائزرپورٹس آئی جی پی آپریشنز روم کو ارسال کی جائیں، تاکہ مہم کی پیشرفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا سکے۔ آئی جی سندھ نے اس اقدام کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کیلئے انتہائی ضروری قرار دیا ہے اور تمام متعلقہ افسران کو اس مراسلے کو فوری طور پر عملدرآمد کرنے کی ہدات کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بغیر نمبر پلیٹس کریک ڈاؤن ڈی ا ئی جی
پڑھیں:
میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کیخلاف فوج کا کریک ڈاؤن، 38 پاکستانی رہا
اسکرین گریپمیانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف مقامی فوج نے کریک ڈاون کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی رہا کردیے۔
تھائی آرمی نے میانمار سرحد عبور کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا اور بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کیا جہاں سے انہیں مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
تھائی حکومت کی جانب سے پاکستان کو تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میانمارمیں 60 مزید پاکستانی بھی شیلٹر ہاؤس میں موجود ہیں جو فراڈ سینٹرز سے نکل کر وہاں پہنچے تھے۔
تھائی حکومت نے کہا کہ پاکستانی متعلقہ ادارے ڈی پورٹ افراد سے تفتیش کے بعد ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کریں۔
ڈی پورٹ ہو کر آنے والے پاکستانیوں کے نام پانچ سال کیلئے ای سی ایل میں بھی ڈالے جائیں۔
دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ، میانمار اور کمبوڈیا آن لائن فراڈ کے مرکز ہیں، فراڈ سینٹرز چلانے والے کال سینٹرز میں نوکریوں کے آن لائن اشتہار دیتے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ورک ویزا پر بلا کر قید کر لیا جاتا ہے، پاکستانی ان ممالک میں ورک ویزوں اور ایسی آن لائن ملازمتوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔