گورنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا امکان؛ فیصل کریم کا لاعلمی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق نئے گورنر کے لیے 6 نام زیر غور ہیں میں 3سیاسی شخصیات اور 3 ریٹائرڈفوجی افسران ہیں۔گورنر کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کےامیر حیدر خان ہوتی، قومی وطن پارٹی کےآفتاب شیرپاؤ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک شامل ہیں ۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے نام بھی زیر غور ہیں
گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے گورنر کے پی کے فیصل کریم نے موقف دیتے ہوئے کہا گورنر تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں ۔اگر میڈیا ہی گورنر لگائے گا تو پھر اللہ ہی حافظ۔
گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا قبول ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی