گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لیے 6 نام زیر غور ہیں، زیر غور ناموں میں تین سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر کے لیے امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیرپاؤ، پرویز خٹک، لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے نام زیر غور ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان سابق آئی جی ایف سی رہ چکے ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی سابق کور کمانڈر پشاور رہ چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔