پاکستان پیپلز پارٹی آج اپنا 58واں یوم تاسیس منا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی آج اپنا 58واں یوم تاسیس منا رہی ہے جس کی مناسبت سے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تقریبات کا انعقاد اور کراچی کے علاقے کورنگی میں مرکزی جلسہ ہوگا۔
کورنگی میں جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر کے مختلف اضلاع میں پارٹی پرچم لگا دیئے گئے ہیں، بلاول بھٹو اور پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔
30 نومبر 1967ء کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، ذوالفقار علی بھٹو پارٹی کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے، ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ لگا کر پیپلز پارٹی نے عوام میں مقبولیت حاصل کی اور 1970ء کے عام انتخابات میں مغربی پاکستان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔
پیپلز پارٹی نے اپنے 58 سالہ سیاسی سفر میں کئی نشیب و فراز دیکھے، جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کے ادوار میں پارٹی کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، متفقہ آئین کی منظوری، جوہری پروگرام کی بنیاد اور صوبائی خود مختاری جیسے اہم کارنامے بھی پیپلز پارٹی کے کھاتے میں شامل ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور کے مرکزی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی، جب پاکستان پر آمریت کا سایہ تھا، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی مزاحمت کرنے والی پارٹی کے طور پر ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عوامی حقوق کی بحالی کی جدوجہد کی قیادت کی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مستحکم کرنے، اتحاد کو فروغ دینے اور سیاسی عمل کو درست راستے پر رکھنے کیلئے کام کیا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے 1973ء میں متفقہ آئین حاصل کیا، ایک قومی میثاق جو آج بھی ہماری جمہوریت کی رہنمائی کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قیام کے بعد عام آدمی کو سیاست میں آنے کا موقع ملا، اس سے پہلے سیاست پر جاگیردار اور سرمایہ داروں کا ہی قبضہ تھا، یومِ تاسیس بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔
میئر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا عوام سے رشتہ ہمیشہ سے مضبوط رہا ہے اور آئندہ بھی قائم رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی نے پارٹی کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان