ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہرِ قائد میں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا ۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہ سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ہورہا ہے، سندھ کیلئے میزبانی باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک خصوصاً سندھ کے نوجوانوں کو مثبت ماحول مل رہا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، امید کے یہی نوجوان کل عالمی سطح پر تمغے جیت کر لائیں گے۔

گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں بیٹھے تمام ایتھلیٹس 35 ویں قومی گیمز کو انجوائے کریں، پورے ملک سے آئےمہمانوں کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری نے وفاق کو بڑی پیشکش کر دی

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت ہمیں جنرل سیلز ٹیکس جمع کرنے کی اجازت اور ہدف دے ہم پورا کریں گے اور سارا پیسہ وفاق کو دینگے، اگر ہم ہدف حاصل نہ کرسکے تو پھراپنا حصہ بھی دے دینگے، تاکہ وفاق کے چلینجز کم ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیشکش کی ہے کہ وفاق ہمیں ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور مالی وسائل کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں مگر انہیں این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی ایچ جیسے اداروں کی کامیابیاں نہیں نظر آتیں، پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کو جدید اور مفت علاج کی سہولیات گھروں کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کچھ وزرا وفاق کے بحران کی بنیاد پر اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ملنے والے وسائل اور اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں، یہ بحران اور مشکلات ہم سب کی ہیں جن سے ملکر لڑنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے پیش کش کی کہ وفاقی حکومت ہمیں ذمہ داریاں دے ہم انہیں پورا کریں گے، صوبے میں رہنے والے محب وطن پاکستانی ہیں اور اپنے ملک کیلئے مزید کام کرنا چاہتے اور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ سروسز سیلز ٹیکس پہلے ایف بی آر کرتا تھا، پھر اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ذمہ داری بن گئی تھی، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا نے ایف بی آر کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم اور بھی ٹیکسز وفاق کیلئے جمع کرنے کو تیار ہیں، یہ پیشکش کرچکا ہوں کہ حکومت ہمیں جنرل سیلز ٹیکس جمع کرنے کی اجازت اور ہدف دے ہم پورا کریں گے اور سارا پیسہ وفاق کو دیں گے، اگر ہم ہدف حاصل نہ کرسکے تو پھراپنا حصہ بھی دے دیں گے، تاکہ وفاق کے چلینجز کم ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک خوش رنگ پھول ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح
  • کراچی میں 2 دہائیوں بعد 35 ویں قومی کھیلوں کا افتتاح
  • کراچی، بلاول بھٹو زرداری نے 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا
  • بلاول بھٹو زرداری نے 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا
  • نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتا ہے؛ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ
  • کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا گیا
  • بلاول بھٹو زرداری نے وفاق کو بڑی پیشکش کر دی
  • وفاق کی مشکلات دور کرنے کے لیے ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو کا 18ویں ترمیم سے دستبردار ہونے سے انکار