Juraat:
2026-07-24@02:15:17 GMT

بلاول بھٹو کا وفاق سے صوبوں کو مزید اختیارات دینے کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

بلاول بھٹو کا وفاق سے صوبوں کو مزید اختیارات دینے کا مطالبہ

سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دے تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں،جب ہم ہدف سے زیادہ پیسے جمع کریں گے تو پھر اضافے کی رقم کو سندھ کے عوام پر خرچ کریں گے،چیئرمین کی پیشکش
وفاقی ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے،بحران اور مشکلات سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہوگا،وفاق کے بحران کو بنیاد بنا کر کچھ وزرا ء صوبوں سے وسائل اور اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں، خطاب

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیش کش کی ہے کہ وفاق ہمیں ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئیاو پی ڈی بلاک کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے این آئی سی وی ڈی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے مفت عالمی معیار کو برقرار رکھ کر دنیا بھر میں نام روشن کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور مالی وسائل کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں مگر انہیں این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی ایچ جیسے اداروں کی کامیابیاں نہیں نظر آتیں، پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کو جدید اور مفت علاج کی سہولیات گھروں کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کے کچھ وزرا وفاق کے بحران کی بنیاد پر اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ملنے والے وسائل اور اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں، یہ بحران اور مشکلات ہم سب کی ہیں جن سے ملکر لڑنا ہوگا۔چیٔرمین پیپلزپارٹی نے پیش کش کی کہ وفاقی حکومت ہمیں ذمہ داریاں دے ہم انہیں پورا کریں گے، صوبے میں رہنے والے محب وطن پاکستانی ہیں اور اپنے ملک کیلیے مزید کام کرنا چاہتے اور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ سروسز سیلز ٹیکس پہلے ایف بی آر کرتا تھا پھر اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ذمہ داری بن گئی تھی، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا نے ایف بی آر کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔چیٔرمین پی پی نے کہا کہ ہم اور بھی ٹیکسز وفاق کیلیے جمع کرنے کو تیار ہیں، یہ پیش کش کرچکا ہوں کہ حکومت ہمیں جنرل سیلز ٹیکس جمع کرنے کی اجازت اور ہدف دے ہم پورا کریں گے اور سارا پیسہ وفاق کو دیں گے، اگر ہم ہدف حاصل نہ کرسکے تو پھراپنا حصہ بھی دے دیں گے تاکہ وفاق کے چلینجز کم ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ہم جنرل سیلز ٹیکس کے ہدف سے زیادہ پیسے جمع کریں گے تو پھر اسے اضافے رقم کو سندھ کے عوام پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بحران ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وفاقی ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے، صوبائی خودمختاری کے بعد ہم نے اپنا کردار ادا کیا اور وفاق کی مشکلات کو کم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل درآمد کرتے ہوئے یہ ممکن بنارہی ہے کہ اپنے صوبے کی عوام کو مفت و معیاری علاج کی سہولتیں ان کی گھر کی دہلیز پر پہنچائیں اور اس جدوجہد میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کا بہت بڑا کردار ہے جو اب دنیا کا سب سے بڑا امراض قلب کا بلکل مفت علاج کرنے والا نیٹ ورک بن چکا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم یا مالی وسائل کو غلطی سمجھنے والوں کیلیے این آئی سی وی ڈی کی کارکردگی جواب ہے۔ہمیں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی مدد سے کامیابیاں ملی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے ہدف سے زیادہ نے کہا کہ کہا کہ ا کہ وفاق کریں گے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو