کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیش کش کی ہے کہ وفاق ہمیں جی ایس ٹی کی ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح کردیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور مالی وسائل کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں مگر انہیں این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی ایچ جیسے اداروں کی کامیابیاں نہیں نظر آتیں۔ پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کو جدید اور مفت علاج کی سہولیات گھروں کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم اور بھی ٹیکسز وفاق کیلئے جمع کرنے کو تیار ہیں، یہ پیش کش کرچکا ہوں کہ حکومت ہمیں جنرل سیلز ٹیکس جمع کرنے کی اجازت اور ہدف دے ہم پورا کریں گے اور سارا پیسہ وفاق کو دیں گے۔ اگر ہم ہدف حاصل نہ کرسکے تو پھر اپنا حصہ بھی دے دیں گے تاکہ وفاق کے چلینجز کم ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ہم جنرل سیلز ٹیکس کے ہدف سے زیادہ پیسے جمع کریں گے تو پھر اس اضافی رقم کو سندھ کے عوام پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل درآمد کرتے ہوئے یہ ممکن بنارہی ہے کہ اپنے صوبے کی عوام کو مفت و معیاری علاج کی سہولتیں ان کی گھر کی دہلیز پر پہنچائیں اور اس جدوجہد میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کا بہت بڑا کردار ہے جو اب دنیا کا سب سے بڑا امراض قلب کا بلکل مفت علاج کرنے والا نیٹ ورک بن چکا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا کہ

پڑھیں:

سندھ صحت سہولیات میں عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہے: بلاول بھٹوزرداری

کراچی (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسا علاج کا جال بچھایا جو عالمی سطح کا ہے، ہمارے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈر نے مجھ سے، وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا اور کہا سندھ میں دی جانے والی مفت سہولت ہمارے علاقوں میں بھی دی جائے۔

کراچی میں ایس آ ئی یو ٹی کے نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم پاکستان کو ایک خط لکھا ہے، وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اجازت دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج اس فائیو اسٹار ہوٹل کو فائیو اسٹار ہیلتھ فیسلیٹی میں تبدیل کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم سے پہلے اور اس کے بعد این آئی سی وی ڈی کا فرق دیکھیں، ایس آئی یو ٹی اس شہر کا لینڈ مارک ہے، ایس آئی یو ٹی ملک بھر سے آنے والوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ فخر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر ہے، 18ویں ترمیم کے بعد ایس آئی یو ٹی، انڈس کے ساتھ پارٹنرشپ کی، ڈاکٹر ادیب رضوی کے نیٹ ورک کے بارے میں سب نے مجھ سے پہلے بات کی، ہماری ایس آئی یو ٹی کی 2022 تک 6 ارب روپے کی پارٹنرشپ تھی، اب یہ پارٹر شپ 21 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، سندھ سے باہر شہروں میں بھی ایس آئی یو ٹی کی سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کے ساتھ مل کر دیگر صوبوں میں سہولیات فراہم کریں، 2027 تک لاڑکانہ میں بھی ایس آئی یو ٹی کی سہولت کا افتتاح کریں گے، لاڑکانہ والے دیکھتے ہیں کہ ایک طرف یہ تاج محل میں بن رہا ہے اور ان کے پاس صرف ڈائیلاسز سینٹر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاق کی مشکلات کم کرنے کیلیے صوبے مزید ذمہ داریاں اٹھانے کو تیار ہیں، بلاول
  • ہمیں ذمہ داری دی جائے تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو
  • سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دیں تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو کی پیشکش
  • بلاول بھٹو زرداری نے وفاق کو بڑی پیشکش کر دی
  • بلاول بھٹو کا وفاق سے صوبوں کو مزید اختیارات دینے کا مطالبہ
  • وفاق کی مشکلات دور کرنے کے لیے ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو کا 18ویں ترمیم سے دستبردار ہونے سے انکار
  • سندھ کا صحت نیٹ ورک مثال بن گیا، وفاق کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے،بلاول بھٹو
  • سندھ صحت سہولیات میں عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہے: بلاول بھٹوزرداری
  • اسلام آباد صوبوں سے اختیارات واپس لینا چاہتا ہے، ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں گے، بلاول بھٹو