پی ٹی آئی نے جو کیا وہ دشمن کرتا ہے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بانی کی بہن نے بھارتی میڈیا سے جو بات کی وہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی۔ بانی ہمیشہ سیاستدانوں سے بات کرنے سے انکار کرتے ہیں مگر ساتھ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔ پاکستان اور فوج کیخلاف بیانات کی کبھی پی ٹی آئی نے مذمت نہیں کی۔ تحریک انصاف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو دل سے نہیں اپنایا۔ پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کے برعکس ہم نے اور پی پی پی نے 9 مئی نہیں کیا۔ فوج پر ہم نے بھی تنقید کی مگر سرخ لکیر کبھی عبور نہیں کی۔ انڈیا کو انٹرویو نہیں دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیا بات کریں گے جبکہ ان کی اپنی پارٹی مخالفانہ بیان دے رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگ طالبان کو بھتا دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں لڑ رہے۔ پی ٹی آئی نے جو کیا وہ دشمن کرتا ہے۔ نواز شریف نے بھارتی میڈیا کو انٹرویوز میں کبھی پاکستان کے وجود و سالمیت کے خلاف بات نہیں کی۔ پی ٹی آئی نے اپنے کسی رہنما کی پاکستان مخالف بات کی ایک بار بھی مذمت نہیں کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے نہیں کی
پڑھیں:
جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی، ڈیڈلاک کمزور کرتا ہے: رانا ثناء
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جمہوریت ہمیشہ مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک اسے کمزور کرتا ہے۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم دو مرتبہ ایوان کے فلور پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، حتیٰ کہ انہوں نے یہ بھی پیشکش کی کہ اپوزیشن اسپیکر چیمبر میں بات کرے تو وہ خود وہاں آ جائیں گے، وزیراعظم اپوزیشن کو میثاقِ استحکامِ جمہوریت کے لیے مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔
انہوں نے جیل ملاقاتوں کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ مکمل طور پر قانون اور انصاف کے مطابق ہوتی ہیں اور قانون کسی قیدی کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ جیل میں بیٹھ کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرے، بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن سے جیل ملاقات میں امن و امان میں خلل ڈالنے اور پارٹی معاملات میں مداخلت کرنے کی ہدایات دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات آن ریکارڈ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ حکومت سے بات کرنے کو تیار نہیں جبکہ جن سے وہ بات کرنا چاہتے ہیں وہ ان سے بات پر آمادہ نہیں۔
رانا ثناء اللہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اپنی بہن سے ملاقات میں خاندانی معاملات پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی بلکہ پیسے کے لین دین اور پارٹی میں شمولیت یا اخراج سے متعلق ہدایات دی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارا اصولی مؤقف ہے کہ تمام ملاقاتیں قانون کے مطابق ہونی چاہئیں اور ایسی ملاقاتیں جن سے ریاستی امن و امان متاثر ہو، ان کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مذاکرات کا راستہ آج بھی کھلا ہے، اگر اس معاملے پر کمیٹی بنانی ہے تو متعلقہ جماعت کو پہلے اپنی قیادت سے بات کرنی چاہیے۔