نومبر کا ہیرو کون؟ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی لسٹ جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے نومبر کے مہینے کیلئے جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر اور بنگلا دیش کے تیج الاسلام کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز بھی ٹاپ تھری پلیئرز میں شامل ہوئے ہیں، ان میں سے کسی ایک کو ووٹنگ کے ذریعے آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار دیا جائے گا۔محمد نواز نے حال ہی میں ختم ہونے والی سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز سمیت سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی شمولیت یقینی بنائی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم، مریم نواز کا آج دورہ، گوجرانوالہ متوقع میگا پراجیکٹس کا اعلان ہوگا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آج گوجرانوالہ کا دورہ متوقع ہے۔ جلسہ گاہ سمیت تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اربوں روپے مالیت کے میگا پراجیکٹس کے اعلان کیلئے ممبران اسمبلی، قائدین و رہنما پر عزم ہیں، لذیز کھانوں سے تواضع، تاریخی فقیدالمثال استقبال کیلئے ''منوں''پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ چندا قلعہ فلائی اوورکا افتتاح کرنے کیساتھ رائل پام سٹی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب چیف منسٹرز ویژن ٹرانسپورٹ ٹی 30کے تحت بین الاقوامی معیار کا جدید اور ماحول دوست ماس ٹرانزٹ کو ریڈور منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد، سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان، ایم پی اے عمران خالد بٹ، سابق ایم پی اے عبدالرؤف مغل، سوشل میڈیا ہیڈ پنجاب کاشف صابر خان، رہنما محمد شعیب بٹ و دیگر نے جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔