ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے بھارتی پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان صحافی ارفاز احمد کے گھر کو قطعی طور پر غیر قانونی طریقے سے مسمار کیا گیا۔ ااسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سری نگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے جموں میں صحافی ارفاز احمد ڈینگ کے گھر کی مسماری کا معاملہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں اٹھاتے ہوئے اس امتیازی کارروائی کی مذمت کی۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے بھارتی پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان صحافی ارفاز احمد کے گھر کو قطعی طور پر غیر قانونی طریقے سے مسمار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دکھائی دیتا ہے کہ جیسے اتر پردیش کے وزیراعلی ٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے درمیان مقابلہ ہے کہ مسلمانوں کے مزید گھر کون گرائے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارت کسی قانون قاعدے کے ساتھ چلے گا یا پھر اسرائیل سے درآمد کردہ اسلامو فوبیا کے نظریے کے ساتھ۔ آغا روح اللہ نے جموں کے رہائشی کلدیپ شرما کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ارفاز کو پانچ مرلہ اراضی تحفے میں دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرما کے اقدام سے یہ ثابت ہوا ہے کہ چاہیے کوئی ذہنوں میں کتنا ہی زہر بھر دے ، ہم کشمیری ایک ہیں۔ یاد رہے کہ نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے 27نومبر کو جموں کے علاقے ناروال میں ارفاز احمد کا تین مرلے کا گھر کوئی پیشگی اطلاع دیے بغیر مسمار کر دیا تھا۔ قابض انتظامیہ نے انہیں مقبوضہ علاقے کی حقیقی تصویر سامنے لانے اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنے کی پاداش میں انتقام کا نشانہ بنایا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کے صحافی ارفاز ارفاز احمد روح اللہ کے گھر گھر کو کہا کہ

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی