وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک کالعدم تنظیم کے سربراہان، سہولت کاروں کیخلاف ریڈ نوٹسز کی کارروائی کو تیز کروائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے انٹرپول کے ذریعے بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فہرست بھی ترتیب دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں حکومت بلوچستان نے دہشت گردی میں ملوث بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی کو تیز کروائی جائے گی۔ کالعدم تنظیموں کے سربراہان، کمانڈرز اور 300 سے زائد دہشت گردوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا دہشت گردی میں ملوث اندرون و بیرون ملک ہر عنصر کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔ بلوچستان کی سرزمین پر خون بہانے والوں کو دنیا کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے۔ سیاسی لبادہ اوڑھے دہشت گرد تنظیموں کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا انسداد دہشت گردی کے نئے قوانین کے تحت کارروائیاں تیز کی جائیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان پروانشل ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت قائم سیل کو مزید متحرک کرے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کا مکمل صفایا اب ناگزیر اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا۔ بلوچستان مزید کسی غیر ملکی ایجنڈے کا شکار نہیں ہوگا۔ ریاست پاکستان اور بلوچستان دشمنوں کے خلاف زیرو ٹالرنس، آخری سہولت کار تک پیچھا کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انٹرپول کے ذریعے میں ملوث کے خلاف

پڑھیں:

کم عمر ڈرائیور کا چالان؛ کارروائی کس کے خلاف ہوگی؟ ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ

کم عمر ڈرائیور کے چالان کی صورت میں قانونی کارروائی کس کے خلاف ہوگی، اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔

پنجاب میں محفوظ سفر اور محفوظ مستقبل کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا جائے گا بلکہ صرف چالان ہوگا، جبکہ ایف آئی آر گاڑی کے مالک کے خلاف درج کی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کمرشل، پبلک سروس اور سرکاری گاڑیوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیوں میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ کے دوران بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ فیلڈ افسران کو ڈیوٹی کے دوران باڈی کیم کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے عوامی آگاہی مہم تیز کرنے کے لیے بینرز، بل بورڈز اور اسٹینڈیز تمام شہروں میں نصب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس نافذ العمل ہے جب کہ سڑکوں پر نظم و ضبط اولین ترجیح ہے اور قانون سب کے لیے برابر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
  • بلوچستان، بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کےسربراہان وکمانڈرز کیخلاف گھیرا تنگ
  • بلوچستان کا بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
  • بلوچستان: بیرونِ ملک دہشت گرد قیادت کیخلاف گھیرا تنگ، بڑے کریک ڈاؤن کی منظوری
  • بلوچستان حکومت کا بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
  • کم عمر ڈرائیور کا چالان؛ کارروائی کس کے خلاف ہوگی؟ ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ
  • بلوچستان، وکلاء برادری کا 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
  • آئینی عدالت میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی پٹیشن دائر
  • حکومت کا زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ