پنجاب حکومت شہریوں کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم : مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
لاہور (خبرنگار) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے زیر اہتمام سالانہ گل داؤدی نمائش کا جیلانی پارک میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء بلال یاسین، رانا سکندر، کاظم علی پیر زادہ، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل، ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل بلوچ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے انتظامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسروں کو شیلڈز بھی پیش کیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جیلانی پارک کا رخ کریں اور اس رنگا رنگ نمائش سے لطف اندوز ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب نے راجن پور میں نومولود بچے پر کتے کے حملے کا نوٹس لے لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راجن پور :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور میں ایک نومولود بچے پر آوارہ کتے کے حملے کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا، انہوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے نومولود بچے کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور بچے کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت بھی کی۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ راجن پور ایکسچینج روڈ کے قریب قبرستان کے علاقے میں پیش آیا، جہاں کسی شخص نے نومولود بچے کو پھینک کر فرار ہو گیا تھا اور آوارہ کتے نے بچے پر حملہ کر دیا تھا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ ایسے المناک واقعات دوبارہ نہ ہوں، آوارہ کتوں کی بھرپور نگرانی اور شہری علاقوں میں حفاظتی اقدامات لازمی کیے جائیں۔