یہ فارم 47 کی ناجائز حکومت ہے، جمہوریت ختم ہوچکی ہے،اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251206-1-11
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ یہ فارم 47 کی ناجائز حکومت ہے ،ملک میں اب جمہوریت ختم ہوچکی ہے، یہ فاشسٹ حکومت کا طرزِ عمل ہے کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ایکس پر جاری ٹویٹ کے مطابق مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کو درپیش چیلنجز، آئینی و جمہوری امور اور سندھ کی ابتر سیاسی و انتظامی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ میں اس تحریک کو عوام تک زیادہ موثر انداز میں پہنچایا جائے، اس کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے اور آئین کی بالادستی، جمہوری حقوق کے تحفظ اور شفافیت کی جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے۔ اسد قیصر نے کہا کہ یہ فاشسٹ حکومت کا طرزِ عمل ہے کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہالیکن قانون کیا کہتا ہے۔ قانون کے مطابق ہر قیدی کو ملاقات کی اجازت ہوتی ہے، قتل اور بڑے جرائم میں ملوث مجرموں کو بھی ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے۔ ہم اس رویّے کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ حکومت فارم 47 کی ناجائز حکومت ہے۔ اس وقت ملک میں عملاً جمہوریت ختم ہو چکی ہے اور کوئی جمہوریت نہیں رہی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاق خیبرپختونخوا کو رائیلٹیز اور این ایف سی میں اسکا حصہ نہیں دے رہا، اسد قیصر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا کے این ایف سی میں شیئرز اسے نہیں مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کی کمیٹی نے صوبے کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ضم ہونے کے بعد 10 سال میں ایک ہزار ارب روپے ہم فاٹا کی ترقی کے لیے دیں گے اور ہر صوبہ این ایف سی میں سے اپنا 3 فیصد حسہ فاٹا کو دیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: این ایف سی کا ابتدائی اجلاس پھر مؤخر، سیاسی مشاورت کی جائے گی
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت صوبے کی رائیلٹیز نہیں دے رہی، ہمارے صوبے کو عالمی سیاست میں استعمال کیا گیا جس سے صوبہ متاثر ہوا، افغان جنگ کی وجہ سے کوئی کسر باقی نہیں رہی، جنگ کے دوران ہر قسم کے لوگ آئے اور سماج اور ثقافت کو بری طرح متاثر کیا، صنعتیں صوبہ چھوڑ کر چلی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خودکش اور ڈرون حملے شروع ہوئے، ہمارا صوبہ خصوصاًمعیشت کے حوالے سے بہت متاثر ہوا، عالمی جنگیں ہمارے صوبے میں لے آئے اور ترقی پر توجہ نہیں دی، اب پاک افغان ٹرانزٹ تجارت بھی بند کردی لیکن اس کے باوجود اسمگلنگ کا الزام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے
اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا میں بےروزگاری بڑھ گئی ہے اور ایسا ماحول بنایا جارہا ہے جس سے دہشتگردی کو فروغ ملے گا۔ کل عمران خان نے بھی افغانستان کے ساتھ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ایف سی خیبرپختونخوا وسائل کی تقسیم