اسلام آباد میں نامعلوم شخص کا حملہ، خنجر کے وار سے اے ایس آئی شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
اسلام آباد میں نامعلوم شخص کا حملہ، خنجر کے وار سے اے ایس آئی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) سبزی منڈی کے قریب نامعلوم شخص کے حملے میں پولیس اے ایس آئی علی اکبر شہید ہوگئے،وزیرداخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم شخص کے اچانک حملے میں پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر شدید زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اے ایس آئی پیدل جا رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے اچانک خنجر سے ان پر حملہ کر دیا۔
شہید اہلکار اکبر خان سپریم کورٹ میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیا اور آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ نے شہید اے ایس آئی علی اکبر کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید اہلکار کے سوگوار خاندان کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں اور مکمل انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات، ملائیشیا کے قاری نے پہلا انعام جیت لیا پہلا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات، ملائیشیا کے قاری نے پہلا انعام جیت لیا افغانستان ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کر دے یا کہیں دور لے جائے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے: جسٹس جواد حسن مستند دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا، وزیر داخلہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ راولپنڈی: عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، سرکاری وکیل نے دلائل کےلئے مہلت مانگ لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نامعلوم شخص اسلام آباد اے ایس آئی
پڑھیں:
ٹانک ،چیک پوسٹ پر حملہ ، 12 فوجیوں سمیت 15 شہید،12 خوارجی ہلاک
ضلع ٹانک میں قائم مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنے کی کوشش کی، تاہم فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور انہیں ہلاک کر دیا۔
بیان کے مطابق حملے میں ناکامی کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور چیک پوسٹ کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے میں 15 اہلکار شہید ہوئے، جن میں 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک اہلکار شامل ہیں، جنہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ وہاں موجود دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وطن کے دفاع، قومی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے۔