امریکا واشنگٹن فائرنگ کی بنیاد پر پناہ گزینوں کا داخلہ نہ روکے، اقوام متحدہ کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان یو این نے کہا قانونی طریقہ کار کے تحت پناہ گزینوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت دی جائے، پناہ گزین بین الاقوامی قوانین کے تحت تحفظ کے حقدار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے امریکا سے اپیل کی ہے کہ واشنگٹن فائرنگ واقعے کی بنیاد پر پناہ گزینوں کا داخلہ نہ روکا جائے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان یو این نے کہا قانونی طریقہ کار کے تحت پناہ گزینوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت دی جائے، پناہ گزین بین الاقوامی قوانین کے تحت تحفظ کے حقدار ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کے ویزے معطل کر دیئے ہیں، صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ امریکی ادارہ برائے شہریت و امیگریشن سروسز کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں امریکا آئے غیر ملکیوں کی جانچ پڑتال ہوگی، افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ فوری روک دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پناہ گزینوں کے تحت
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔