ہم نے ہری پوری میں 25 ہزار ووٹ کی لیڈ لی: تیمور سلیم جھگڑا
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا—فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ 1 لاکھ 49 ہزار 782 ووٹ شہرناز عمر ایوب کو ملے، جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 686 ووٹ بابر نواز کو ملے، ہم نے ہری پوری میں 25 ہزار ووٹ کی لیڈ لی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 600 فارم 45 کی ایک کتاب ہم نے تیار کی ہے، اصلی نتیجہ ہمارے پاس ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ریاست میں وزیرِ اعلیٰ کی وزیرِ اعظم کے بعد دوسری بڑی پوزیشن ہے، 2 روز پہلے وزیرِ اعلیٰ کے پی کو ملنے نہیں دیا گیا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا
انہوں نے کہا کہ جو کچھ 8 فروری 2024ء کو ہوا، وہی کچھ ہری پور کے 2025ء کے ضمنی الیکشن میں ہوا، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی کوئی کیسے سرمایہ کاری کر سکتا ہے؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اب تک صرف ایک کاغذ فارم 47 ریلیز کیا، الیکشن کے نام پر کیوں اربوں روپے ضائع کیے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی لاہور میں کوئی انتخابی مہم نہیں چلا سکی۔
تیمور سلیم جھگڑانے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن اور کیپٹن صفدر اپنی مرضی سے مہم چلا رہے تھے، ڈی آر او الیکشن کمیشن کے ملازمین تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تیمور سلیم جھگڑا پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔