data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251206-11-8
محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور سندھ بینک پر سیکورٹی کیلئے تعینات مجاہد نامی گارڈ ایجنٹ بن گیا، درجنوں چیک پاس کراتے ہوئے پکڑا گیا، کوریج پر صحافی مشتاق ملک کو حملہ کرکے زخمی کردیا، آج سندھ بینک محراب پور میں برسات متاثرین کو امدادی رقم میں کٹوتی کی عوامی شکایت پر کوریج کیلئے پہنچنے والے سینئر صحافی مشتاق ملک کو گارڈ مجاہدنے بینک عملے کیساتھ ملکر حملہ کرکے زخمی کردیا جسے اسپتال منتقل کر دیا ہے، صحافی پر تشدد کیخلاف محراب پور صحافی اتحادکے زیر اہتمام منور احمد ملک، شہزاد مغل کی قیادت میں احتجاج ہوا، اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ سندھ بینک محراب پور کی سرپرستی میںایجنٹ مافیا کا راج ہے، پیسے دینے والوں کے چیک پاس ہوتے ہیں، بینک عملے کیساتھ ملکر سیکورٹی کیلئے مامور گارڈ مجاہد 2 سے 3 ہزار روپے لیکر لوگوں کے چیک پاس کراتا ہے درجنوں چیک پاس کراتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے اور کوریج پر مشتاق ملک کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا جس پر صحافی برادری سراپا احتجاج ہے اوراسٹیٹ بینک، سندھ بینک انتظامیہ اور پرائیوٹ سیکورٹی ایجنسی سے گارڈ مجاہد اور سندھ بینک عملے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ ہے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، پولیس کے مطابق صحافی کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محراب پور چیک پاس

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن