سندھ حکومت و ٹریفک پولیس ناکام، خونی ڈمپر اور ٹینکر موت کے پروانے بنے ہوئے ہیں،منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ٹینکر اور ہیوی ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے 19 سالہ نوجوان عبداللہ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی جو گزشتہ روز کشمیر روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا تھا، امیر جماعت اسلامی کراچی نے بزرٹا لائن میں مقتول کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور اس المناک سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی میں خونی ڈمپر اور ٹینکر شہریوں کے لیے موت کے پروانے بن چکے ہیں، شہر میں روزانہ ایسے افسوسناک واقعات سامنے آرہے ہیں جہاں تیزرفتار ہیوی ٹریفک معصوم شہریوں کی جانیں لے رہی ہے، گزشتہ روز عبداللہ کے حادثے کے علاوہ کریم آباد فلائی اوور پر بھی ٹرالر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا، جو صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔
انہوں نے سندھ حکومت اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہیوی ٹریفک کو قوانین و ضوابط کا پابند بنانے میں متعلقہ ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور اس ناکامی کا خمیازہ کراچی کے عوام جان کی شکل میں بھگت رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے لیے سخت ریگولیشنز نافذ کیے جائیں،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی ہو،جان سے جانے والے تمام متاثرین کے اہلِ خانہ کو سندھ حکومت کی جانب سے زرِ تلافی ادا کیا جائے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی و فوری اقدامات کیے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیوی ٹریفک
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔