مٹیاری،ایس ایس پی کی زیر صدارت جرائم کی روک تھام کیلئے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251206-11-14
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی زیر صدارت ضلع بھر میں امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں آفس سپرنٹنڈنٹ، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ہیدکواٹر، ڈی ایس پیز یوٹی، انچارچ سی آئی اے، آر آئی مٹیاری، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، کرائم کنٹرول، پولیس کارکردگی اور جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی مٹیاری نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں کرائم کنٹرول، لسٹڈ عادی و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری، روپوش اور مطلوب ملزمان کے خلاف بلا تاخیر اور مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید برآں انہوں نے اسپیشل برانچ کی جانب سے مرتب کردہ منشیات فروشوں کی کیٹیگری وائز فہرستوں (A+, A, B, C) کی روشنی میں مربوط حکمت عملی کے تحت ضلعی سطح پر کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ان کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز سخت اقدامات کیے جائیں گے۔پولیس پیٹرولنگ اور پولیس پکٹنگ کو مزید مؤثر بنائیں اور دورانے ڈیوٹی تمام اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری۔ایس ایس پی مٹیاری نے مزید ہدایت دی کہ تمام تھانوں اور پولیس دفاتر میں صفائی، نظم و ضبط اور ڈسپلن کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آ کر ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ پر عملدرآمد سے متعلق اہم ہدایات بھی جاری کی گئیں، جبکہ نیشنل ہائی وے اور شہروں کے داخلی خارجی رستوں پر سیکورٹی کے مؤثر انتظام کے لیے CCTV کیمروں کی تنصیب کے احکامات بھی دیے گئے۔آخر میں ایس ایس پی مٹیاری نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا، جبکہ غفلت یا ناقص کارکردگی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسی سلسلے میں اچھی کارکردگی پر مندرجہ ذیل افسران و اہلکاروں کو CC-III بمع کیش ایوارڈ دیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی مٹیاری کے خلاف
پڑھیں:
کوئٹہ، ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا اجلاس، وزارت داخلہ کی بریفنگ
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کمیٹی اراکین کو صوبے بھر میں جاری کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پروانشل ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل و پروانشل ایکشن کمیٹیوں میں طے شدہ اہداف پر عملدرآمد اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت اعلیٰ سیکورٹی حکام نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے مجموعی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ بربفنگ میں بتایا گیا کہ "فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج" کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع کچھی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف 200 آپریشن کئے گئے۔ دیگر اضلاع میں بھی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ایک سو دہشت گردوں کو غیر موثر کردیا گیا۔ صوبے میں 3561 غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے۔ کسٹم حکام نے 2575 آپریشن کئے۔ تین ماہ میں 416 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ مدارس کی رجسٹریشن اور تشکیل کردہ ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بحالی امن اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں پر اظہار اطمینان کیا اور کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ نیشنل اور پروانشل ایکشن کمیٹیز کے فیصلوں اور طے شدہ اہداف پر پوری تندہی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم، لاقانونیت اور بدامنی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل ہوگا۔