Jasarat News:
2025-12-05@22:42:52 GMT

کندھکوٹ، بے امنی کیخلاف ایس یوپی کا احتجاجی مظاہرہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251206-11-7
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ میں بڑھتی ہوئی بے امنی، قبائلی تنازعات اور تھانیدار کے قتل ہونے والے بیٹے اور پوتے کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ایس یو پی کی جانب سے سٹی پارک سے پریس کلب تک سیکڑوں کارکنان امن کے جھنڈے اور پارٹی کے جھنڈے اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے رہنما دلمراد ڈاھانی، سرمد جاگیرانی، نور خان سبزوئی، قربان ملک ودیگر نے کہا کہ قبائلی تنازعات ہمارے ضلع کو ہزاروں سال پیچھے دھکیل دیا ہے قبائلی دہشگردی کی آڑ میں سیکڑوں بیگناہ انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ڈاکو فرض شناس افسر سکندر پنھور کے بیٹے گل حسن پنھور اور پوتے مزمل پنھور کو قتل کر کے انسانی تقدس کا پامال کیا ہے پر افسوس پولیس انتظامیہ ابھی تک قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔ قبائلی تنازعات کو ختم کروانے کیلئے کوئی بھی سردار سنجیدہ نہیں لے رہا سردار صرف اپنے سرداری چلانے پر مگن ہیں کوئی بھی انسانی درد نہیں رکھ رہا حکمران بھی ایسے معاملات پر خاموش بنے ہوئے ہیں اس لیے ضلع میں کئی دیہاتوں میں اسکول ویران دیہاتی غریب مسکین تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہیں اور بنیادی سہولیات سے بھی دور ہیں حکمرانوں کو چاہیے کہ ضلع میں چلنے والے قبائلی تنازعات، بے امنی کا نوٹس لے کر ان کا خاتمہ کیا جائے اور سکندر پنھور کے قتل ہونے والے بچوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف کیا جائے۔ دوسری صورت میں ہم احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قبائلی تنازعات

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور جج کو کام سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔

درخواست گزار اسامہ ریاض نے سپریم کورٹ کی 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں تعیناتی اور کام سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

متعلقہ مضامین