بلوچستان: کالعدم تنظیموں کے 300 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے بیرون ملک مقیم کالعدم تنظیموں کے سربراہان، اہم کمانڈرز اور 300 سے زائد دہشتگرد عناصر کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ریڈ نوٹس جاری کرنے اور عالمی عدالتوں میں مقدمات آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت ایک غیر معمولی اور اہم اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ حکام نے بتایا کہ بیرون ملک موجود دہشتگرد رہنماؤں کے مقامی سہولت کاروں سے روابط، کال ریکارڈنگز، مالی معاونت اور دیگر شواہد مکمل طور پر دستاویزی صورت میں موجود ہیں۔
اجلاس میں مزید طے پایا کہ عالمی عدالتوں میں مقدمات دائر کیے جائیں گے، جبکہ مقامی سہولت کاروں سے لے کر بیرون ملک بیٹھے گروہوں کے سربراہان تک تمام کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس میں بی ایل اے، بی آر اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر جی اور لشکر بلوچستان کے سربراہان و کمانڈرز کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے اور تمام شواہد کو عالمی معیار کے مطابق ریکارڈ کا حصہ بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
ملتان، وکلاء کے قتل کیخلاف احتجاجی اجلاس و ریلی، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان شبیر ڈھڈی شہید ایڈووکیٹ کو انصاف ملنے ان کے بھائی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خاتمے اور ملزمان کی گرفتاری تک وکلا چین نہیں بیٹھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کی وہاڑی پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف احتجاجی جنرل باڈی اجلاس و ریلی سے صدر ملک جاوید علی ڈوگر، جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صفدر سرسانہ سیال، ممبران پنجاب بار کونسل مالک خان لنگاہ، چوہدری سعید احمد اور ندیم کانجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان شبیر ڈھڈی شہید ایڈووکیٹ کو انصاف ملنے ان کے بھائی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خاتمے اور ملزمان کی گرفتاری تک وکلا چین سے نہیں بیٹھیں گے، آج تمام بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی لگائی ہے، اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پولیس کے بارز میں داخلے پر مستقل پابندی لگا دیں گے، پورا ملک پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے، پولیس کے ہاتھ وکلا کے گریبانوں تک پہنچنے سے پہلے توڑ دیں گے، موجودہ حکومت اور پولیس شاید وکلا تحریک بھول گئے ہیں، وکلا کالے کوٹ کی عزت و وقار کے لئے کل بھی متفق تھے اور آج بھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح ذیشان شبیر ڈھڈی کو انصاف دلانے کے لئے ان کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔