بیرون ملک کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان حکومت نے بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سربراہان اور کمانڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔بی آر جی اور لشکر بلوچستان کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ اور خارجہ کی مدد سے
انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی میں ملوث مقامی سہولت کاروں اور کالعدم تنظیموں کی قیادت کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف پروانشل ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
حکومت و فوج کیخلاف اور کالعدم تنظیم کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹس کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت و پاک فوج کےخلاف اور کالعدم تنظیم کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹیں اپ لوڈ کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملکی مفاد کے خلاف پوسٹس کرنے پر پولیس اہل کار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پرعقیل نورکے اکاؤنٹ سے پنجاب حکومت اور پاک فوج کے خلاف جب کہ ایک کالعدم تنظیم کے حق میں مختلف پوسٹیں اپ لوڈ کی گئیں۔
مقدمے میں مزید کہا گیاہے کہ پولیس کی جانب سے اکاؤنٹ کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ محمد عقیل نور کانسٹیبل کا ہے اور وہ کافی عرصہ سے پوسٹیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہا ہے، جو ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر تعینات ہے۔
تھانہ گلشن اقبال میں کانسٹیبل عقیل نور کے خلاف 155Cکے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔