Jasarat News:
2025-12-05@01:51:32 GMT

چیئرمین سینیٹ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

چیئرمین سینیٹ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروو سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، دو طرفہ تعلقات اور کثیر الجہتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سینیٹر کامل علی آغا، سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدراور چیئرمین سینیٹ کی مشیر و سفیر برائے آئی ایس سی مصباح
کھر بھی شریک ہوئی۔چیئرمین سینیٹ نے علاقائی تعاون کے لیے بین الپارلیمانی روابط کے فروغ پر زور دیا، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، یوسف رضا گیلانی نے کرغز سپریم کونسل کے ساتھ پارلیمانی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان۔ کرغزستان دوستی مشترکہ اقدار، ثقافت اور اسلامی ورثے پر مبنی ہے، دونوں ممالک کے مضبوط سیاسی تعلقات اعلیٰ سطحی روابط سے مستحکم ہوئے، بی پی سی اور JMC جیسے مکینزم تجارت، تعلیم، توانائی اور سیاحت میں تعاون بڑھانے کا فریم ورک ہیں۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ

پڑھیں:

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان توانائی اور تجارت میں تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور کرغزستان کے درمیان توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔وزیر اعظم ہاؤس میں کرغزستان کے صدر صادر جپاروف کا شاندار استقبال  اور  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

کرغزستان کے صدر نے  وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات  کی جس میں  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی ’’وژن سینٹرل ایشیا‘‘ پالیسی کا عزم دُہرایا۔دونوں رہنماؤں نے  تعلقات کے فروغ اور توسیع کی اہمیت پر زور  دیتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق  کیا اور روڈ کوریڈور فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار  کیا۔

بھارت میں رسگلے نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

اس کےعلاوہ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تنازعات کو بین الاقوامی قانون اور یو این چارٹر کے مطابق پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے، اس موقع پر  پُرامن افغانستان اور افغانوں کے پائیدار مستقبل پر بھی گفتگو  ہوئی۔صدر کرغزستان نے پاکستان کو قابلِ اعتماد دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ  توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کاسا 1000 منصوبہ ہے ، دونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں ۔بعد ازاں  دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

دکانداروں نے اتنی خاطر تواضع کی کہ میں حیران رہ گیا، مجھے بھارت میں پاکستان کے بارے میں بتا کر جس طرح خوف زدہ کیا گیا تھا وہ سب غلط نکلا

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرغزستان کے صدر صادر جپاروف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، صدرآصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا استقبال کیا تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سینٹ کی اقوامِ متحدہ کے تعاون سے نمائش میں شرکت
  • پاکستان اور کرغزستان کے درمیان توانائی اور تجارت میں تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • صدرمملکت سے کرغزستان کے ہم منصب کی ملاقات، تجارت و معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق
  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ریاست اور قومی ہیروز کیخلاف ایوان میں ہرزہ سرائی پر پابندی عائد کردی
  • پاکستان اور ایران کا ریلوے و تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات ، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات ، دوطرفہ شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار
  • کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت و وزیراعظم نے خوش آمدید کہا
  • اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں