صدرمملکت سے کرغزستان کے ہم منصب کی ملاقات، تجارت و معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری اور کرغزستان کے صدر صدر ژپاروف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت و معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔
صدر آصف علی زرداری سے کرغزستان کے صدر صدر ژپاروف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی اور اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر ون آن ون گفتگو بھی ہوئی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کرغز صدر کا 20 سال بعد دورہ پاک-کرغز تعلقات میں نیا موڑ لائے گا، پاکستان اور کرغزستان میں تاریخی، مذہبی و ثقافتی رشتہ موجود ہے۔
اس موقع پر دونوں صدور کا تجارت بڑھانے اور معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ تجارت دونوں ممالک کی اصل معاشی صلاحیت کی عکاسی نہیں کرتی، کرغز بزنس وفد کی پاکستان آمد خوش آئند ہے اور کاسا 1000منصوبے میں کرغزستان کا حصہ مکمل ہے اور پاکستان بھی آخری مراحل میں ہے۔
قراقرم ٹرانزٹ معاہدے کے تحت فعال روڈ کوریڈور پر دونوں صدور نے اظہار اطمینان کیا اور صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تجارت، سیاحت اور عوامی رابطے بڑھانے کے لیے براہ راست پروازوں میں اضافہ ضروری ہے۔
صدر مملکت نے کرغزستان میں پاکستانی طلبہ اور ورکرز کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
پاکستان نے کرغزستان کو بزنس ویزا لسٹ اور ویزا پر اروائیول کی کیٹیگری میں شامل کرلیا، دونوں ممالک کا تجارت، توانائی، کنیکٹیویٹی اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
کرغز صدر نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل نشست کی حمایت پر شکریہ اور صدر زرداری کو دورہ کرغزستان کی دعوت دی۔
دونوں ممالک کے صدور نے علاقائی و عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرا، سینیٹرز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور صدر جپاروف کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
صدر مملکت نے کرغز صدر کو سالگرہ کی پیشی مبارک باد دی، تقریب میں آرکسٹرا کی جانب سے "ہپی برتھ ڈے" کی دھن بھی پیش کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری دونوں ممالک صدر مملکت پر اتفاق
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔