ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے صدر نے کہا کہ اساتذہ کی تذلیل اور تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف خاموشی ممکن نہیں، استاد اس معاشرے کا ستون ہے، اور ان کے وقار پر حملہ پورے نظام تعلیم کو ہلا دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمزمجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے کہا کہ سالانہ امتحانات کے دوران اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ناقابلِ فہم عمل ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ محکمہ تعلیم اساتذہ کے وقار اور طلبہ کے مستقبل دونوں سے بے پروا ہے۔ ایک بیان میں آغا علی رضوی نے کہا کہ اساتذہ کی تذلیل اور تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف خاموشی ممکن نہیں، استاد اس معاشرے کا ستون ہے، اور ان کے وقار پر حملہ پورے نظام تعلیم کو ہلا دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر نوٹسز ان اساتذہ کو بھی جاری کیے گئے ہیں جن کی تقرری این ٹی ایس اور وفاقی پبلک سروس کمیشن کے تحت شفاف طریقے سے ہوئی تھی، جبکہ کئی اساتذہ پیشہ ورانہ امتحانات پاس کر کے باقاعدہ ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے باوجود ان محنت کش اساتذہ کو ہراساں کرنا انصاف اور اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر آج کے حساس امتحانی ایام میں اساتذہ اپنی تذلیل اور ناانصافی کے خلاف بائیکاٹ جیسے اقدامات پر مجبور ہوئے اور اس کے نتیجے میں طلبہ کا تعلیمی سال متاثر ہوا تو اس کی مکمل ذمہ داری محکمہ تعلیم، اعلی حکام اور غیر ذمہ دارانہ نوٹسز جاری کرنے والے افسران پر عائد ہو گی۔ آغا علی رضوی نے اس اقدام کو اداروں کو دبانے اور اپنی انتظامی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اساتذہ کے ساتھ ہیں، ان کے وقار کا دفاع کریں گے، اور ہر اس تعلیم دشمن اقدام کی سخت مخالفت کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اساتذہ کو نے کہا کہ علی رضوی کے وقار

پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139  نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن