Jasarat News:
2025-12-05@22:41:07 GMT

سکھر کی خوبصورتی میںاضافہ ایک اورشاہکاردیوار کی تکمیل

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251206-11-4
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کی خوبصورتی میں ایک اور سنگِ میل 16×60 فٹ کی شاہکار دیوار کی تکمیل، شہرِ سکھر کی خوبصورتی اور شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے حاضر سکھر ٹیم کی کاوشیں مسلسل جاری ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک شاندار مثال اس وقت سامنے آئی جب حاضر سکھر کے سی ای او زیشان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد خان کی سربراہی اور این ایس کنسٹرکشن کمپنی کے تعاون سے شہر میں 16×60 فٹ کی ایک بڑی دیوار کو نایاب اور دلکش آرٹ سے مزین کروایا۔اس خصوصی دیوار کو شاہکار بنانے کا فریضہ معروف نوجوان آرٹسٹ عبدالستار سیال نے انجام دیا، جو 2016ء میں سندھ یونیورسٹی سے ماسٹر آف آرٹ کے اسٹوڈنٹ رہ چکے ہیں ۔ عبدالستار سیال نے صرف 8 دن میں دن رات محنت کرکے اس دیوار کو تاریخی رنگوں، قدیمی ثقافتی جھلکیوں اور جدید فن کے امتزاج کے ساتھ ایک نایاب آرٹ ورک میں تبدیل کیا۔سی ای او حاضر سکھر زیشان بلوچ نے بتایا کہ ہمارے بھائی عبدالستار سیال نے جس لگن اور خلوص کے ساتھ یہ شاہکار تیار کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ یہ دیوار سکھر کی خوبصورتی میں ایک انمول اضافہ ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد خان نے حاضر سکھر ٹیم اور آرٹسٹ عبدالستار سیال کے کام کو بھرپور سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سکھر شہر کی دیواروں کو خوبصورت رنگوں، قدیمی روایات اور مقامی ہیروز کی کہانیوں سے مزین کرنا قابلِ تعریف اقدام ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سکھر کی خوبصورتی عبدالستار سیال حاضر سکھر

پڑھیں:

قومی ایئرلائن کی کراچی سے اڑان بھرنے والی پرواز میں فنی خرابی، وزیر بلدیات ناصرحسین بھی سوار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی ائیرلائن کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 536 نے اڑان بھری تو تھوڑی ہی دیر بعد اسے فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ روانگی کے تقریباً 17 منٹ بعد تکنیکی مسئلے کا شکار ہوا۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا، جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا اور پرواز منسوخ کردی گئی۔

پرواز میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ سمیت دیگر مسافر موجود تھے۔ فنی خرابے کے باعث پرواز منسوخ ہونے پر ناصر حسین شاہ طیارے سے اتر کر واپس روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات کو آج سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • عوامی فلاح وبہبود کیلیے جدوجہد کرتا رہوں گا، سراج الدین چنا
  • سکھر ،کھیلوں کے میدان میں غیرقانونی قائم لنڈا بازار سے شہری خریداری کرنے میں مصروف ہیں
  • سکھر ،گورنمنٹ بوائز کالج شکارپور روڈ پر اگی ہوئی گھاس و جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
  • قومی ایئرلائن کی کراچی سے اڑان بھرنے والی پرواز میں فنی خرابی، وزیر بلدیات ناصرحسین بھی سوار
  • سکھر،پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور مزدور کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں
  • ریلویز کی نجکاری کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے ،شیخ محمد انور
  • قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہﷺ
  • سکھرپریم یونین کی ریلی
  • نادیہ خان اپنا وقار اور خوبصورتی برقرار نہ رکھ سکیں، نتاشا بیگ